جموں2نومبر(یو این آئی)جموں وکشمیر کے ریاسی ضلع کے چسانہ علاقے میں ہفتے کی صبح گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کمسن بچے سمیت تین افراد ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ہفتے کی صبح ریاسی کے چسانہ علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا ۔
معلوم ہوا ہے کہ حادثے کی خبر پھیلتے ہی مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں پرکمسن بچے سمیت تین افراد زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔
مہلوکین کی شناخت سندور سنگھ ، کچا دیوی اور ایک کمسن وکی(نام تبدیل) کے بطور کی گئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔