سری نگر،2 نومبر (یو این آئی) شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے پنہار علاقے میں گذشتہ شب مشتبہ نقل و حمل دیکھے جانے کے بعد وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے۔
فوج کی چنار کور نے ہفتے کی صبح ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ’الرٹ فوجی جوانوں نے جمعہ کی شام دیر گئے بانڈی پورہ کے پنہار علاقے میں مشتبہ نقل و حمل دیکھی‘۔
انہوں نے کہا: ’چیلنج کیے جانے پر دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کی اور نزدیکی جنگل میں فرار ہو گئے‘۔
ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا کہ علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے۔