• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۷, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

نو روز کے موقع پر درگاہ حضرت بل میں لیچ تھراپی کیلئے لوگوں کی ایک بڑی تعداد اْمڑ پڑی

اس طریقہ علاج سے جونک کیڑے سے مریض کے بدن کے کسی حصے سے فاسد خون باہر نکالا جاتا ہے

Online Editor by Online Editor
2022-03-22
in مقامی خبریں
A A
نو روز کے موقع پر درگاہ حضرت بل میں لیچ تھراپی کیلئے لوگوں کی ایک بڑی تعداد اْمڑ پڑی

PIC:UNI

FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر 21مارچ:
وادی کشمیر میں مختلف امراض کا روایتی طریقہ علاج صدیوں سے رائج ہے اور موجودہ سائنسی دور میں بھی لوگ اپنی بیماریوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے ان طریقوں کی طرف رجوع کر رہے ہیں۔ان روایتی طریقہ ہائے علاج میں سے ایک لیچ تھراپی ہے اس طریقہ علاج سے جونک کیڑے سے مریض کے بدن کے کسی حصے سے فاسد خون باہر نکالا جاتا ہے۔
جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے حضرت بل علاقے میں نو روز کے موقع پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے لیج تھراپی کے ذریعے فاسد خون کو باہر نکالا۔سری نگر کے تیل بل علاقے سے تعلق رکھنے والے لیچ تھراپی کے ماہر ولی محمد کا ماننا ہے کہ اس لیج تھراپی سے مختلف بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 14مارچ سے 21 مارچ تک لیج تھراپی کی جاتی ہے کیونکہ یہ ایام ہائی بلڈ پریشر، یورک اسڈ وغیرہ جیسی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے لئے زیادہ موزوں ہیں۔عمر رسیدہ ولی محمد کا کہنا ہے کہ یہ طریقہ علاج زمانہ قدیم سے رائج ہے اور جلد، دانتوں کے مسائل، اعصابی نظام کی خرابیوں، انفیکشن وغیرہ میں مبتلا مریض اس طریقہ علاج سے ٹھیک ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں لوگ پھر اس طریقہ علاج کو ترجیح دینے لگے ہیں کیونکہ یہ طریقہ علاج نہ صرف سستا ہے بلکہ آسان بھی ہے۔ولی محمد نے بتایا کہ شہد کی مکھی اور ریشم کے کیڑے کی طرح جونک کیڑا بھی خدا کی مخصوص نعمتوں سے مالا مال ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک جونک کی عمر ایک سال ہوتی ہے اکیس مارچ کے بعد یہ مرجاتی ہے اور جون کے مہینے میں زندہ ہوجاتی ہیں۔موصوف ماہر نے کہا کہ اکثر مریض 21 تک ہی لیچ تھراپی کرانے کے لئے آتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کل ’گاو ٹ‘ہائی بلڈ پریشر، ہائپر ٹنشن جیسی بیماریوں میں مبتلا مریض ہمارے پاس آتے ہیں۔اْن کے مطابق جونک پانی میں تیرنے والے ایک کیڑے کا نام ہے جس کو جب کسی آدمی کے جسم پر لگا دیا جاتا ہے تو وہ اس کا فاسد خون چوس لیتا ہے۔ اس موقع پر لیچ تھراپی کا استعمال کرنے والے ایک طالب علم ریاض احمد نے بتایا کہ یہ طریقہ علاج کافی سستا ہے اور اس سے مریض کو راحت بھی ملتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ نو روز کے موقع پر لیچ تھراپی کا استعمال فائدہ مند رہتا ہے اور مریض سال بھر کے لئے متعدد بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔منیرا نامی ایک طالبہ نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ اس طریقہ علاج سے اْنہیں کافی راحت ملی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ لیچ تھراپی ہائی بلڈ پریشر کے لئے انتہائی مفید علاج ہے لہذا ہرایک کو اس ے فائدہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔بشیر احمد نامی ایک والد جو کہ اپنے بیٹے کو لیچ تھراپی کرنے لئے درگاہ حضرت بل آیا تھا نے بتایا کہ اْن کے بیٹے کے چہرے میں خون جمع تھا اور اس طریقہ علاج سے وہ تندرست ہو چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہائی بلڈ پریشر کے ساتھ ساتھ اگر کسی کے جسم میں فاسد خون جمع ہے تو لیچ تھراپی کے ذریعے وہ چند گھنٹوں میں ہی ٹھیک ہوگا اور اس کے لئے زیادہ پیسے خرچ کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سر درد میں مبتلا مریضوں کو اہم کانوں کے پیچھے لیچ تھراپی کرتے ہیں اور وہ ٹھیک ہوجاتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک آسان اور سستا طریقہ علاج ہے جس سے لوگ مختلف بیماریوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔بتادیں کہ یہ طریقہ علاج سال بھر نہیں کیا جاتا ہے بلکہ اس علاج کا ایک مخصوص وقت ہے اور یہ علاج خاص طور پر نوروز کے موقع پرہی کیا جاتا ہے۔یو این آئی

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

ایک لاکھ سے زائید آبادی والے ہسپتال میں جگہ کی قلت

Next Post

اسکول دوبارہ کھل گئے، آگے کیا ہوگا؟

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
سرینگر سے روح اللہ مہدی فاتح، مداحوں میں خوشی

ریزرویشن معاملہ: الطاف بخاری اپنے گریباں میں جھانک کر دیکھیں :آغاروح اللہ

2024-12-27
Next Post
اسکول دوبارہ کھل گئے، آگے کیا ہوگا؟

اسکول دوبارہ کھل گئے، آگے کیا ہوگا؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan