سری نگر،23 مارچ
جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے دمہال ہانجی پورہ میں ایک 34 سالہ جوان کو پر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے کجر فرصل سے تعلق رکھنے والے ایک 34 جوان کو اپنے ہی ایک رشتہ دار مشتاق احمد حجام ولد غلام احمد حجام ساکن یاری کھاہ کولگام کے گھر میں پر اسرار طور پر مردہ پایا گیا۔متوفی جوان کی شناخت عاشق حسین حجام ولد عبدالاحد حجام کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس اس ضمن میں کارروائیاں شروع کرکے لاش کو قانونی و طبی لوازمات کی ادائیگی کے لئے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔یو این آئی۔