سری نگر25مارچ :
جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے مڈورہ نامی گائوں کے ایک باغ میں فورسز نے ایک زیر زمین جنگجو کمین گاہ کا پتہ لگایا ہے جس دوران انہوں نے یہاں سے کچھ زنگ آلودہ برتن اور دیگر معمولی بوسیدہ اشیاء برآمد کئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق جمعہ کی صبح فورسز نے مڈورہ نامی گائوں میں معمول کے چکنگ کے دوران ایک میوہ باغ سے زیر زمین ایک پرانہ جنگجوکمین گاہ کا پتہ لگا کر اسے ناکارہ بنا دیا ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کمین گاہ سے کسی قسم کا اسلحہ و غیرہ برآمد نہیں تھا تاہم اس میں زنگ آلودہ برتن ،جاربے اور بوسیدہ جوتے پائے گئے ہیں۔تاہم اندازہ ہوتا ہے کہ یہ کیمین گاہ بہت پرانہ تھا ۔پولیس نے کمین گاہ کو تباہ کی اور اس حوالے سے ایک کیس درج کی ہے ۔بشمولات کے این ایس