• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

کورٹ کمپلیکس جموں میں میگا عطیہ خون کیمپ منعقد

62وکلاء نے رضاکارانہ طور خون کا عطیہ پیش کیا

Online Editor by Online Editor
2022-03-25
in مقامی خبریں
A A
کورٹ کمپلیکس جموں میں میگا عطیہ خون کیمپ منعقد
FacebookTwitterWhatsappEmail

چٹان نیوز ڈیسک

جموں،25مارچ :کورٹ کمپلیکس جانی پور جموں میں گذشتہ روز غیر سرکاری تنظیم گلوبل پیس آرگنائزیشن(G-PEACE)نے ینگ لائرز ایسو سی ایشن جموںوکشمیر کے اشتراک سے میگا بیداری اور عطیہ خون کیمپ کا اہتمام کیا جس میں رضاکارانہ طور 62وکلاء اور کورٹ عملہ کے کچھ ملازمین نے عطیہ خون پیش کیا۔
وطن ِ عزیز کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سردار بھگت سنگھ، شیوا رام راج گورو اور سکھ دیو تھاپر کو خراج ِ عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقدہ اِس کیمپ کا افتتاح جموں وکشمیر ہائی کورٹ جج جسٹس تاشی ربستان نے کیا جنہوں نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔
ایڈووکیٹ جنرل ڈی سی رینہ اور ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن جموں کے صدر سنیئر ایڈووکیٹ ایم کے بھاردواج مہمانان ِ ذی وقار تھے۔ اس موقع پر شہدا ء کو گلہائے عقیدت پیش کیاگیا۔
جسٹس تاشی ربستان نے کورٹ میں اپنی نوعیت کے پہلے ایسے کیمپ کا انعقاد کرنے پر نوجوان وکلاء اور گلوبل پیس آرگنائزیشن کے رضاکاروں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ انسانیت کی خدمت کا یہ جذبہ قابل ِ رشک ہے۔
انہوں نے اُمیدظاہر کی کہ ایسے پروگرام آئندہ بھی منعقد کئے جاتے رہیں گے۔ ایڈووکیٹ جنرل ڈی سی رینہ اور بار ایسو سی ایشن صدر ایم کے بھاردواج نے بھی ڈونرز کی حوصلہ افزائی کی اور منتظمین کی تعریف کی۔ نظامت کے فرائض ایڈووکیٹ الطاف حسین جنجوعہ اور ینگ لائرز ایسو سی ایشن جنرل سیکریٹری یاسر فاروق خان نے انجام دیئے جبکہ شکریہ تحریک گلوبل پیس آرگنائزیشن چیئرمین ایڈووکیٹ شیخ الطاف حسین نے ادا کی۔
اس موقع پر بار ایسو سی ایشن کے عہدیداران کے علاوہ سنیئر ایڈووکیٹ اسلم گونی، سنیئر ایڈووکیٹ وکرم شرما، سابقہ اسسٹنٹ سالسٹر جنرل آف انڈیا کے کے پنگوترہ، سابقہ سنیئر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل حسین احمد صدیقی، ایڈووکیٹ ایچ سی جلمیریا، اجے گندوترہ، شیخ شکیل احمد، خالد مصطفی بھٹ، سورج سنگھ، عرفان خان، شیخ ایاز حسین، اومیش شرما، نریندر شرما، امت منہاس، بندوشیر ابرول ، ظفر چودھری، منیش چوپڑہ،امجد خان، ترون دتہ، فردوس عاشق ایڈووکیٹ، سپریہ گندوترہ، شمس الدین شاز، بلبیر ٹھاکر، سکندر وانی، تحریز چودھری، پلک وزیر، آصف خان، دگوجے سنگھ، اعجاز احمدایڈووکیٹ، تُشار چوپڑہ اور انیش دوبہے بھی موجود تھے۔ ینگ لائرز ایسو سی ایشن صدر ایڈووکیٹ روہت شرما کے فعال کردار اور گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ اسپتال بخشی نگر کے بلڈ بنک کی میڈیکل ٹیم کے تعاون سے منعقدہ کیمپ میں 62رضاکاروں نے خون کا عطیہ پیش کیا۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

مڈورہ ترال میں زیر زمین جنگجوکمین گاہ تباہ

Next Post

جموں وکشمیر میں وقف اثاثوں کا نتیجہ خیز استعمال یقینی بنایا جائے گا::چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
سرینگر سے روح اللہ مہدی فاتح، مداحوں میں خوشی

ریزرویشن معاملہ: الطاف بخاری اپنے گریباں میں جھانک کر دیکھیں :آغاروح اللہ

2024-12-27
Next Post
جموں وکشمیر میں وقف اثاثوں کا نتیجہ خیز استعمال یقینی بنایا جائے گا::چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی

جموں وکشمیر میں وقف اثاثوں کا نتیجہ خیز استعمال یقینی بنایا جائے گا::چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan