جموں26مارچ:
اپنی پارٹی سنیئر نائب صدر غلام حسن میر نے کہاہے کہ اپنی پارٹی کو جموں وکشمیر میں سماج کے ہر طبقے کا تعاون ملنا حوصلہ افزا بات ہے۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی کے حقیقت پسندانہ اور ترقیاتی ایجنڈے کو وسیع پیمانے پر عوامی پذیرائی مل رہی ہے۔
پارٹی دفتر گاندھی نگر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران نئے ساتھیوں کا جماعت میں خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ اُن کی شمولیت سے پارٹی کی جڑیں مضبوط ہوں گیں اور لوگوں تک پارٹی کی پالیسیاں اور پروگرام پہنچانے میں مدد ملے گی۔
اس پروگرام کا اہتمام خواتین ونگ صوبائی نائب صدر پونیت کور نے کیاتھا جس میں سونیہ کماری، مسکان، انجو بالا، نشو شرما، رینو شرما اور نشا شرما نے شرکت کی۔
غلام حسن میر نے کہاکہ خواتین سماج کا انتہائی اہم حصہ ہیں لہٰذا سیاسی میدان میں اُن کی نمائندگی ضروری ہے اور اپنی پارٹی خواتین کی سماجی، اقتصادی ، تعلیمی اور سیاسی ترقی کی وعدہ بند ہے۔ انہوں نے پارٹی خواتین ونگ کی کاؤشوں کو بھی سراہا۔ اس موقع پر پارٹی کے کئی سنیئرلیڈران بھی موجود تھے۔