سری نگر 31مارچ:
جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ عبدالرحیم راتھر نے سندیپ ماوا کی جانب سے اْن پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندیپ ماوا ذہنی مریض ہے لہذا اْنہیں علاج کی سخت ضرورت ہے۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سندیپ ماوا کی جانب سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور حقیقت سے کوسوں دور ہے۔انہوں نے بتایا کہ ماوا نے ایک من گھڑت کہانی بنائی ہے اور آئے روز وہ الزامات عائد کر رہا ہے لہذا اْنہیں میرا مشورہ ہے کہ وہ نفسیاتی ہسپتال میں اپنا علاج کرائے۔عبدالرحیم راتھر نے کہاکہ ڈاکٹر ماوا کے خلاف مقدمہ درج کرو نگا۔یو این آئی