سری نگر،8 اپریل :
وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے در سومہ علاقے میں جمعے کو ایک سڑک حادثے میں جار کھنڈ سے تعلق رکھنے والے کم سے کم چار سیاح زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گاندربل کے در سومہ علاقے میں جمعے کو ایک ٹیمپو ایک دیوار سے ٹکرا کر پلٹ گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار کم سے کم چار غیر مقامی سیاح زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ زخمی سیاحوں کو فوری طور نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ایک زخمی کو شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ سری نگر ریفر کیا گیا جبکہ باقی تین زخمیوں کو ڈسچارج کیا گیا۔
زخمیوں کی شناخت 40 سالہ ونود واسکی ولد گنیش، کارتک پجاری ولد گڈو، جیتندر سائی ولد راجندر سائی اور سنجیت رائے ولد نند رائے ساکنان جار کھنڈ کے بطور ہوئی ہے۔(یو این آئی)