جموں،8 اپریل:
جموں و کشمیر کے ضلع اودھم پور میں جمعے کی صبح ایک دلدوز سڑک حادثے میں ایک خاتون سمیت تین مسافر لقمہ اجل بن گئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اودھم پور کے گرانی علاقے میں جمعے کی صبح ایک موٹر سائیکل ایک روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرایا جس کےنتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو فوری طور ضلع ہسپتال اودھم پور منتقل کیا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔
متوفین کی شناخت 45 سالہ سلیم ولد گوگہ،40 سالہ شانتی دیوی زوجہ سلیم،20 سالہ سمیر عرف رنکو دختر سلیم ساکنان ارناس ریاسی کے بطور ہوئی ہے۔ (یو این آئی)