سری نگر،13 اپریل:
شمالی کشمیر کے قصبہ پٹن کے سلطان پورہ علاقے میں بدھ کی صبح ایک 24 نوجوان کی اپنے ہی کمرے میں لاش پائی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ پٹن کے سلطان پورہ گاؤں میں بدھ کی صبح ایک نوجوان کو اپنے ہی کمرے میں مردہ پایا گیا۔
متوفی کی شناخت محمد یاسین یتو ولد عبدالحمید یتو کے بطور کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاش دیکھنے کے بعد اہلخانہ اور مقامی لوگوں نے اس سلسلے میں پولیس کو مطلع کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک پارٹی جائے موقع پر پہنچ گئی اور اس سلسلے میں تحقیقات شروع کیں۔ (یو این آئی)