• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

جموں وکشمیر میں جمہوری عمل جلد بحال ہو:الطاف بخاری

جموں سے درجنوںوکلاء اپنی پارٹی میں شامل

Online Editor by Online Editor
2022-04-14
in مقامی خبریں
A A
جموں وکشمیر میں جمہوری عمل جلد بحال ہو:الطاف بخاری
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں14اپریل:
پنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے جموں وکشمیر میں جلد جمہوری عمل شروع کرنے پرزور دیا ہے۔ پارٹی صوبائی صدر دفتر جموں میں منعقدہ ایک تقریب جس میں کثیر تعداد میں وکلاء حضرات نے پارٹی کا دامن تھاما سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جموںو کشمیر جیسی خطہ میں طویل عرصے تک جمہوری حکومت نہ ہونا نقصان دہ ہے۔
اِس تقریب کا اہتمام پارٹی لیگل سیل کے صوبائی صدر جموں وکرم راٹھور نے کیاتھا۔ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے یوم ِ پیدائش کے موقع پر وکلاء کا جماعت میں خیر مقدم کرتے ہوئے الطاف بخاری نے کہاکہ حکومت ِ ہند کو چاہئے کہ جموں وکشمیر میں جمہوری نظام بحال کیاجائے۔
انہوں نے مزید کہاکہ پارٹی میں شامل ہونے والے وکلاء حضرات کو جمہوری نظام ِ عمل کی مضبوطی کے لئے بابا صاحب امبیڈکر کے نقش ِ قدم پر چلنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ پچھلے تین سالوں سے کوئی منتخب حکومت نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات ایک سامنا ہے اور موجودہ انتظامیہ لوگوں کی توقعات پر کھرا اُترنے میں مکمل ناکام رہی ہے۔ لوگوں کے پاس کوئی آپشن نہیں، لہٰذ ا وقت کی اہم ضرورت ہے جمہوری عمل شروع کیاجائے۔ مایوسی کے اِس عالم میں حکومت ِ ہند کو چاہئے کہ جلد سے جلد اسمبلی انتخابات کرائے اور جمہوری نظام بحال کیاجائے۔ پارٹی کی پالیسیوں اور پروگراموں کو اُجاگر کرتے ہوئے الطاف بخاری نے کہاکہ اپنی پارٹی کی پالیسی صداقت پر مبنی ہے ، یہ جماعت سماج کے تمام طبقہ جات کی خواہشات کی نمائندگی کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ ہرشعبہ سے جڑے لوگ اِس بااعتماد سیاسی جماعت کا حصہ بن رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ جذباتی نعروں سے یہاں پر دہائیوں تک روایتی سیاسی جماعتوں نے لوگوں کو صرف انتخابات میں ووٹ کی خاطر لوگوں کو بیوقوف بنایا لیکن اپنی پارٹی لوگوں کے جذباتی استحصال پر یقین نہیں رکھتی، ہم نے لوگوں کو وہی کہا جو سچ ہے، چاند تارے توڑ لانے کی باتیں نہیں کیں، جوقابل ِ عمل اور قابل ِ حصول ہے، وہی کہا، صداقت پر مبنی اپنی پارٹی کی باتوں کا جوجماعتیں مذاق اُڑایا کرتی تھیں، وہی آج اُسی نقش قدم پر چل رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ اپنی پارٹی کا مقصد بلالحاظ مذہب وملت، رنگ ونسل ذات پات اور خطہ پورے جموں وکشمیر کے لوگوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے ۔ یہاں کے باشندگان کے لئے نوکریوں، وسائل اور اراضی کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔الطاف بخاری نے مزید کہاکہ ’’ہم نفرت کی سیاست کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور دو نوںخطوں کے لوگوں کو ایک ساتھ لانا چاہتے ہیں۔ لہٰذاجموں و کشمیر میں جمہوری عمل کا آغاز ضروری ہے‘‘۔انہوں نے بڑھتی ہوئی بے روزگاری، قدرتی وسائل کی لوٹ مار پر بھی اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔
انہوں نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کا خیر مقدم کیا اور اُمید ظاہر کی کہ ان کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے شاندار وکلاء میں سے ایک ڈاکٹر بی آر تھے۔ امبیڈکر جنہوں نے پسماندہ لوگوں کی خدمت کی اور اُن کے وژن اور پالیسیوں کی وجہ سے قوم اتحاد کے ساتھ ترقی کر رہی ہے۔اس موقع پر جن وکلاء نے اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ اِن میں امجد خان، سشیل چندیل، امت شرما، اوین کمار، وکرم سنگھ، سمینتکار، نشیکا ٹھاکر، سپریہ گندوترہ، رشہال ، قدیراحمد، سریش سنگھ چندیل، وجیتا شرما، ارجن سنگھ، پرمجیت کوتوال، ایاز احمد، تسلیم عارف، انسل کلرہ، جاوید احمد، گیتا ڈوگرہ، کلجیت کور، سیما شرما، ریسورکہ ڈوگرہ، ہتیش کول، راجندر سنگھ ٹھاکر، منمیت وغیرہ قابل ِ ذکر ہیں۔ اس موقع پر پارٹی کے سنیئرلیڈران، سابقہ اراکین قانون سازیہ، صوبائی وضلع اکائیوں کے عہدیداران، یوتھ ، ٹریڈ یونین لیڈران بھی موجود تھے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

کنزر میں ژالہ باری متاثرین کو معاوضہ دیاجائے:غلام حسن میر

Next Post

وزیر اعظم کی قیادت میں کشمیر میں حالات نارمل ہوئے ہیں : کرن رجیجو

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
سرینگر سے روح اللہ مہدی فاتح، مداحوں میں خوشی

ریزرویشن معاملہ: الطاف بخاری اپنے گریباں میں جھانک کر دیکھیں :آغاروح اللہ

2024-12-27
Next Post
وزیر اعظم کی قیادت میں کشمیر میں حالات نارمل ہوئے ہیں : کرن رجیجو

وزیر اعظم کی قیادت میں کشمیر میں حالات نارمل ہوئے ہیں : کرن رجیجو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan