سرینگر/15اپریل// سابق رکن اسمبلی اور بی جے پی کے سینئر لیڈر دیویندر سنگھ رانا نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔عوامی اہمیت کے دیگر مسائل کے علاوہ، رانا نے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ پرمادل-اتربہنی-چوٹا کاشی علاقے کو جموں کے ممتاز مذہبی مقام کے طور پر ترقی دینے پر تبادلہ خیال کیا۔اْنہوں نے کہا کہ یہ مقامات تاریخی اور مذہبی اہمیت کا حامل ہیں، اس کے علاوہ مقدس تریکوٹا پہاڑی میں واقع شرائن تک جانے والے اصل راستے کی بحالی پر بھی بات کی۔ اْنہوں نے کہا کہ یہ زائرین کے ذریعہ روحانی خوشی حاصل کرنے اور علاقوں کو معاشی ترقی دینے میں ایک طویل سفر طے کرے گا۔سابق رکن اسمبلی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ زیادہ سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے شری ماتا ویشنو دیوی شرائن، پورمنڈل- اتربہنی، مانسر-سرانسار اور شیو کھوڑی کو جوڑنے والا یاتری سیاحتی سرکٹ قائم کیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ غیر دریافت شدہ مذہبی مقامات کو نقشے پر لانے پر بھی پوری توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں پورمنڈل اور اتربھنی کو پرساد اسکیم میں شامل کیا گیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے رانا کو یقین دلایا کہ ان کے پیش کردہ حقیقی مسائل پر غور کیا جائے گا اور ان پر زور دیا کہ وہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔