جموں،21 اپریل :
جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں جمعرات کی صبح ایک سڑک حادثے میں ایک ہی کنبے کے چار افراد زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے مینڈھر علاقے میں جمعرات کی صبح قریب پونے نو بجے پونچھ سے جموں جا رہی ایک نجی گاڑی سڑک سے لڑھک کر ایک کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک ہی کنبے کے چار افراد زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو فوری طور علاج و معالجے کے لئے سب ضلع ہسپتال سرنکوٹ منتقل کیا گیا۔
زخمیوں کی شناخت اخلاق احمد اس کا بھائی محمد اعجاز، پروین کوثر دختر اخلاق احمد اور محمد اویس ولد اخلاق احمد کے بطور ہوئی ہے۔(یو این آئی)