سرینگر،05مئی:
وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی)، جو پی سی آر، ڈسٹرکٹ پولیس لائنز، بڈگام میں تعینات تھا- کو صبح سینے میں شدید درد کی شکایت کے بعد دیگر پولیس اہلکاروں نے فوری طور اسپتال پہنچایا۔ اسپتال میں ڈاکٹروں نے اہلکار کا طبی معائنہ کرنے کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا۔ڈاکٹروں کے مطابق حرکت قلب بند ہونے سے پولیس افسر کی موت واقع ہو گئی۔
فوت ہوئے پولیس افسر کی شناخت جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ علاقے سے تعلق رکھنے والے مشتاق احمد کے طور پر کی گئی ہے۔فوت ہوئے پولیس اہلکار کی میت کو قانونی لوازمات کے بعد آخری رسومات کے لئے لواحقین کے سپرد کر دیا گیا۔