چٹان ویب ڈیسک
ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تنوشری دتا کی کار بریک فیل ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ان کی ٹانگ پر گہرا زخم آیا ہے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تنوشری دتا مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے مندر جارہی تھیں کہ راستے میں ٹریفک حادثہ پیش آیا، گاڑی کا بریک فیل ہونے سے اداکارہ بری طرح زخمی ہوئیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ تنوشری نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیرنگ ایپ پر اپنے زخمی ٹانگ کی تصویر شیئر کی اور مداحوں کو واقعے کے حوالے سے بتایا۔ ڈاکٹروں نے تونشری کی ٹانگ پر ٹانکیں بھی لگائے۔
پرستاروں نے اس افسوس ناک خبر پر اداکارہ کے لیے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ تنوشری دتا بالی ووڈ میں ’می ٹو‘ مہم کا آغاز کرنے والی اداکارہ کے طور پر بھی جانی جاتی ہیں۔ ان کی بےباکی کی وجہ سے پرستار انہیں بے حد پسند کرتے ہیں۔