ویب ڈیسک
پچھلے دو ہفتوں میں نیٹ فلکس پر انگریزی اور دیگر زبانوں میں کچھ دلچسپ اور بڑی فلمیں ریلیز ہوئیں اور اب اس پلیٹ فارم کی ٹاپ فلموں کی فہرست جاری ہوئی ہے۔
ان فلموں میں ’ریبل مُون ٹو: دی سکار گِور‘، ’امر سنگھ چمکیلا‘، ’واٹ جینیفر ڈِڈ‘ اور ’ڈیوائڈڈ‘ شامل ہیں۔ ان ٹاپ 10 فلموں کا ڈیٹا 15 سے 21 اپریل تک اکٹھا کیا گیا۔
اس آرٹیکل میں ان فلموں کے عنوانات کا ذکر کیا گیا ہے جنہوں نے انگریزی اور دیگر زبانوں کی فلموں کے طور پر ’نیٹ فلکس گلوبل ٹاپ 10 موویز لسٹ‘ میں جگہ بنائی ہے۔ اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ نیٹ فلکس پر کون سی فلمیں دیکھیں تو آپ ان میں سے کوئی بھی ٹائٹل چن سکتے ہیں۔ یہ فلمیں صرف اس وجہ سے سرفہرست ہیں کہ ناظرین نے انہیں پسند کیا ہے۔
نیٹ فلکس گلوبل ٹاپ 10 موویز (دیگر زبانوں کی فلمیں)
اس فہرست میں فلم ’لو ڈیوائڈڈ‘ سب سے اوپر ہے۔ یہ ایک ہسپانوی رومانوی کامیڈی فلم ہے جس میں ایتانا اور فرنینڈو گوالر اداکاری کر رہے ہیں۔ یہ فلم 12 اپریل 2024 کو ریلیز ہوئی تھی اور اسے کُل ایک کروڑ 19 لاکھ مرتبہ دیکھا گیا ہے۔
’سٹولن‘ ’دی ٹیر سمتھ‘ اور ’اے جرنی‘ بالترتیب پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔
امتیاز علی کی میوزیکل سوانح عمری ’امر سنگھ چمکیلا‘ نےعالمی سطح پر ٹاپ 10 دوسری زبان کی فلموں کی فہرست میں پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ دلجیت دوسانجھ اور پرینیتی چوپڑا کی فلم کو عالمی سطح پر کُل 29 لاکھ ویوز ملے۔ باقی فہرست میں بالترتیب ’ڈیتھ وسپر‘، ’دی ویجز آف فیر‘، ’آرٹیکل 370‘، ’نو پریشر‘ اور ’ڈِس اپیر کمپلیٹلی‘ شامل ہیں۔
نیٹ فلکس گلوبل ٹاپ 10 موویز (انگریزی فلمیں)
’ریبل مُون ٹو: دی سکار گِور‘ 12 اپریل 2024 کو ریلیز ہوئی۔ ایک ہفتے کے اندر یہ فلم دو کروڑ 14 لاکھ ویوز کے ساتھ عالمی سطح پر انگریزی فلموں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔ تاہم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے صارف نے پوسٹ کیا کہ یہ تعداد 2023 میں ریلیز ہونے والی پہلی فلم، ریبل مون سے 10.5 فیصد کم ہے۔ پہلے حصے کو اپنے پہلے ہفتے میں عالمی سطح پر دو کروڑ 39 لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا گیا۔
’وُوڈی وُڈ پیکر گوز ٹو کیمپ‘ ایک کروڑ 88 لاکھ ویوز کے ساتھ فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ نیٹ فلکس کی کرائم دستاویزی فلم ’واٹ جینیفر ڈڈ‘ تیسرے نمبر پر رہی۔ یہ ڈاکیو فلم گذشتہ ایک ہفتے سے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔
جاسوسی تھرلر اینا 59 لاکھ ویوز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے، اور 2023 کی فلم ’ریبل مون‘ 55 لاکھ ویوز کے ساتھ فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے۔ زیک سنائیڈر کی 2023 کی فلم نے اپنے سیکوئل کے لیے تمام تر ہائپ کی وجہ سے ٹاپ 10 کی فہرست میں جگہ بنائی ہے۔
باقی فلموں میں ’گلاس، دی برکلیئر‘، ’ہوٹل ٹرانسلوانیا 2‘ ’ڈیمسل‘ اور ’دی سپر ماریو بروز مووی‘ شامل ہیں۔
اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ ان ٹاپ فلموں میں سے کون سے اور کب تک عالمی چارٹ پر اپنا تسلط برقرار رکھتی ہیں۔