سری نگر،12 مئی :
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے چینی چوک میں جمعرات کو آٹو رکشا میں ایک24 سالہ نوجوان کی لاش پائی گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ کے چینی چوک میں جمعرات کو ایک نوجوان کی لاش ایک آٹو رکشا میں دیکھی گئی جس کے متعلق پولیس کو مطلع کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو قانونی و طبی لوازمات کی ادائیگی کے لئے اپنی تحویل میں لے لیا۔