بڈگام،12مئی:
وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے تحصیل آفس کے ایک ملازم پر حملہ کیا۔ حملے میں راہل بٹ نام کا ملازم شدید زخمی ہوگیا، جنہیں علاج کے لیے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تازہ تفصیلات کے مطابق مذکورہ ملازم نے دوران علاج دم توڑ دیا۔ اس سے قبل ڈاکٹروں نے ملازم کو مزید علاج و معالجہ کے لیے سرینگر ایس ایچ ایم ایس ہسپتال منتقل کیا گیا حالانکہ کی وہ زخموں سے جانبر نہ ہو سکا۔
بتایا جارہا ہے کہ کشمیری پنڈت برادری سے تعلق رکھنے والے راہل کی تقرری وزیر اعظم کے خصوصی پیکج کے تحت عمل میں آئی تھی۔ سکیورٹی فروسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
ادھر بلاک میڈیکل آفیسر چاڈورہ ڈاکٹر دلیرنے بتایاکہ جمعرات کی سہ پہر کو ہسپتال میں راہول بٹ نامی ملازم کو زخمی حالت میں لایا گیا اور اُس کے جسم کے مختلف حصوں میں 4 گولیاں لگی ہیں۔
انہوں نے بتایاکہ زخمی شخص کی پیٹھ میں دو گولیاں، دائیں بازو میں ایک اور کان میں بھی ایک گولی لگی ہیں اور اُس کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔