سری نگر،12 مئی :
چاڈورہ میں سرکاری ملازم کی ہلاکت کے خلاف کشمیری پنڈتوں کی ایک بڑی تعداد نے سری نگر جموں شاہراہ پر دھرنا دیا۔
مظاہرین نے الزام لگایا کہ حکومت کشمیری پنڈتوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہو گئی ہے۔
یواین آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ چاڈورہ میں مشتبہ جنگجووں کے ہاتھوں سرکاری ملازم راہول کی ہلاکت کے خلاف ویسو قاضی گنڈ میں کشمیری پنڈتوں کی ایک بڑی تعداد نے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے اور قومی شاہراہ پر دھرنا دیا۔
نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران مظاہرین نے بتایا کہ انتظامیہ کشمیری پنڈتوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہماری کیا خطا ہے جو ہمیں مارا جارہا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ ہمارا کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ کوئی واسط ہی نہیں ہم یہاں نوکری کرنے کے لئے آئے ہیں ۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ چاڈورہ میں سرکاری ملازم کی ہلاکت میں ملوث قاتلوں کو جلدازجلد بے نقاب کیا جائے ۔
مظاہرین کشمیری پنڈتوں کو تحفظ دو کے نعرے لگا رہے تھے۔(یو این آئی)