سری نگر،17 مئی:
جموں وکشمیر پولیس نے وسطی ضلع بڈگام کے چند پورہ علاقے میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو جنگجو اعانت کاروں کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ منگل کے روز 62 آر آر، 43 بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران دو ملی ٹینٹ معاونین کی گرفتاری عمل میں لائی جن کی بعد میں شناخت زاہد احمد شیخ ولد جلال الدین شیخ ساکن المناگ پوشکر کھاگ اور ساہل بشیر ڈار ولد بشیر احمد ڈار ساکن مامتھ بڈگام کے بطور ہوئی ۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتا رشدگان کے قبضے سے دو ہینڈ گرینیڈ، دو پستول میگزین اور 15اے کے گولیوں کے راونڈ برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔
پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 153کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ (یو این آئی)