• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home قومی خبریں

پی آئی بی سرینگر کی جانب سے کپوارہ میں میڈیا ورکشاپ منعقد

ورکشاپ میں ترقیاتی صحافت کے کردار پر روشنی ڈالی گئی

Online Editor by Online Editor
2022-03-23
in قومی خبریں
A A
پی آئی بی سرینگر کی جانب سے کپوارہ میں میڈیا ورکشاپ منعقد
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر،23مارچ:
مختلف سرکاری معاونت والی اسکیموں کے بارے میں لوگوں میں بیداری لانے اور ترقیاتی صحافت کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے میڈیا کے کردار کو اجاگر کرنے کے مقصد سے پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) سری نگر نے بدھ کو کانفرنس ہال ڈی سی آفس کپواڑہ میں ایک روزہ میڈیا ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ میں کپواڑہ اور ہندواڑہ کے صحافیوں کی مرکزی معاونت والی مختلف اسکیموں اور ترقیاتی صحافت میں میڈیا کے کردار کے بارے میں جانکاری اور صلاحیت کی تعمیر پر توجہ مرکوز کی گئی ۔
یہ پروگرام ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے منعقد کیا گیا اور اس میں تقریباً 50 نامور ذرائع ابلاغ سے وابستہ نمائندوں اور دیگر انتظامی افسران شامل تھے۔ صحافیوں نے ایسے پروگرام کے انعقاد پر پی آئی بی کی کاوشوں کو سراہا۔
اپنے افتتاحی خطاب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، غلام نبی بٹ نے رپورٹنگ سے پہلے حقائق کی جانچ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صحافت نے تاریخی طور پر لوگوں کے نقطہ نظر کو تبدیل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماجی تبدیلی لانے کے لیے تعمیری تنقید کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’منفی خبریں خطرناک حد تک پھیلتی ہیں، اس لیے ایک صحافی کے لیے ضروری ہے کہ وہ رپورٹنگ کرنے سے پہلے حقائق کو درست طریقے سے جانچ لیں۔‘‘
ڈپٹی ڈائریکٹر پریس انفارمیشن بیورو غلام عباس نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پی آئی بی کے کردار پر روشنی ڈالی اور ورکشاپ کے اغراض و مقاصد کے بارے میں تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے میڈیا برادری پر زور دیا کہ وہ ترقیاتی کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر اجاگر کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس زندگی کے تمام شعبوں کے لیے اسکیمیں اور اقدامات ہیں اور میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان اقدامات کے زیادہ سے زیادہ استفادے کے لیے انہیں عوامی سطح پر اجاگر کرے۔ مسٹر عباس نے سرحدی ضلع کی ترقی کے لیے ہم آہنگی سے کام کرنے پر میڈیا برادری اور ضلعی انتظامیہ کو مبارکباد دی۔
اس موقع پر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن آفیسر پی آئی بی سرینگر ماجد پنڈت نے کہا کہ میڈیا معاشرے اور انتظامیہ کے درمیان براہ راست رابطے کا کام کرتا ہے اور اس کڑی کو مضبوط کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ترقیاتی رپورٹنگ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا کو معاشرے کی ہمہ گیر ترقی کے لیے آگاہی پیدا کرنے میں فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔ اس موقع پر نیوز ایڈیٹر، آل انڈیا ریڈیو سرینگر اشفاق شاہ نے ابلاغ کے ذریعے ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ذرائع ابلاغ کے اثرات کے بارے میں بات کی۔ نیوز ایڈیٹر دور درشن کیندرا سرینگر، شبیر ڈار نے مشکل وقت میں انتظامیہ اور لوگوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کی ضرورت پر بات کی۔ چیف ایجوکیشن آفیسر کپوارہ اے حامد فانی نے ضلع کے تعلیمی منظر نامے کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ سینئر صحافی سید اشفاق نے نچلی سطح تک پہنچنے کے لیے مقامی میڈیا کے ذریعے ترقیاتی مواصلات کے بارے میں بات کی۔ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن آفیسر پی آئی بی سرینگر، مظفر وانی نے شرکاء کو معروضیت کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے میڈیا کی اخلاقیات کے بارے میں بتایا۔ لیکچرز کے بعد انٹرایکٹو سیشنز ہوئے جس میں شرکاء نے ماہرین کے ساتھ اپنے تبصرے اور مشاہدات پیش کیے۔ صحافیوں نے مستقبل میں ایسے مزید پروگراموں کے لیے اپنے ارادوں کا اظہار کیا۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

سری نگر سمیت وادی کے قریب و جوار میں سیکورٹی بندوبست مزید سخت

Next Post

رعناواری گرینیڈ حملہ : چھ سیکورٹی فورسز اہلکاروں سمیت سات زخمی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
صدر جمہوریہ مرمو نے سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا

ڈاکٹر سنگھ کو ان کی بے داغ سیاسی زندگی اور نر م مزاجی کے لیے یاد رکھا جائے گا: مرمو

2024-12-27
نریندر مودی،وزیر اعظم، ہند

ہندوستان اپنے سب سے ممتاز لیڈروں میں سے ایک کے انتقال پر سوگوار ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

2024-12-25
لوک سبھا انتخابات کے بعد ’’افسپا ‘‘ کی منسوخی پر غور کیا جائے گا ۔وزیر داخلہ

نکسلزم اور دہشت گردانہ تشدد سے نمٹنے میں سی آر پی ایف کا کردار قابل تعریف ہے : شاہ

2024-12-25
ہندوستان کے پاس ہنر، ٹیکنالوجی، افرادی قوت ہے جس کی ‘ نئے ‘ کویت کو ضرورت ہے۔ مودی

ہندوستان کے پاس ہنر، ٹیکنالوجی، افرادی قوت ہے جس کی ‘ نئے ‘ کویت کو ضرورت ہے۔ مودی

2024-12-22
پارلیمنٹ دھکا۔مکی معاملہ: کانگریس اور بی جے پی نے ایک دوسرے پر ایف آئی آر درج کرائی

پارلیمنٹ دھکا۔مکی معاملہ: کانگریس اور بی جے پی نے ایک دوسرے پر ایف آئی آر درج کرائی

2024-12-20
Next Post
جنوبی کشمیرمیں تین ملی ٹینٹ حملے ، ایک غیر مقامی ترکھان اور تین اہلکار زخمی

رعناواری گرینیڈ حملہ : چھ سیکورٹی فورسز اہلکاروں سمیت سات زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan