گرداس پور،7 اپریل:
بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے گرداس پور کی بین الاقوامی سرحدپر عبوری سرحد چوکی روسا کے علاقے میں بدھ کی رات تقریباً ڈیڑھ بجے پاکستان کی طرف سے ہندوستانی سرحد میں داخل ہونےکی کوشش کررہے ڈرون کو فائرنگ کرکے واپس بھاگنے پر مجبور کردیا۔
بی ایس ایف کے ڈی آئی جی پربھاکر جوشی نے جمعرات کو بتایا کہ بدھ کی آدھی رات کو ہندوستان – پاکستان سرحدپر ایک بار پھر سے پاک ڈرون اڑتا ہوا نظر آیا۔ ہندوستان کی سرحد میں داخل ہورہے ڈرون پر سرحد پر تعینات بی ایس ایف کی 89 بٹالین کے جوانوں نے تقریباً 16 راؤنٹ فائر کئے۔ اس کے علاوہ روشنی چھوڑنے والے گولے بھی داغے گئے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ علاقے کی بی ایس ایف اور پنجاب پولیس کے ذریعہ تلاشی مہم چلا کر تفتیش کی جارہی ہے۔ (یواین آئی)