جموں،20 اپریل :
جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں بدھ کی صبح ایک سڑک حادثے میں ایک خاتون از جان جبکہ دو دیگر مسافر زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے ترالہ ریحان علاقے میں بدھ کی صبح ایک پرائیویٹ گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔متوفی خاتون کی شناخت شہناز اختر جبکہ زخمیوں کی شناخت نازیہ اختر اور اخلاق حسین کے بطور ہوئی ہے۔
زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کیا گیا ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔(یو این آئی)