نئی دہلی، 20 اپریل :
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے بدھ کو کہا کہ ’کاسٹ، کمیونٹی، کنیکشن‘ نہیں بلکہ ’کرائم اور کرتوت‘ پرکارروائی کی جاتی ہے۔
مسٹر نقوی نے جہانگیرپوری تشدد میں یکطرفہ کارروائی کے الزامات پر آج یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گنہگار ’گوتر‘ سے نہیں گناہ سے گرفتارہوتا ہے۔ کسی کو بھی معاشرے کی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ مسلسل ‘نفرت کی نو بال’، ‘ہیٹ کی ہیٹ ٹرک’ میں مصروف ہیں۔ ملک سماج ایسے ’پٹے پلیئرس‘ کی ’پاکھنڈی کوششوں‘ کو ناکام بناتا رہا ہے اور اس بار بھی کرے گا۔
مسٹرنقوی نے کہا کہ ‘کرائم اورکرتوت‘پر ‘کمیونل کوچ‘ چڑھانے والے، ’گنہگاروں کا اتحاد‘ بناکر، سماج میں انتشار اور خوف کا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا، ’’سوہارد کی سیاسی لنچنگ کا سنڈیکیٹ‘ ملک کے اتحاد کے تانے بانے کو کبھی نقصان نہیں پہنچاپائے گا۔ ہم سب کو مشترکہ طورپرامن اور ہم آہنگی کو مضبوط کرنا چاہیے۔”(یو این آئی)