نئی دہلی، 23 اپریل :
قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت پورے ملک میں 187.46 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔
مرکزی وزارت صحت وخاندانی فلاح و بہبود نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 187 کروڑ 46 لاکھ 72 ہزار 536 کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 2527 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج کورونا مریضوں کی تعداد کم ہو کر 15 ہزار 79 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ معاملوں کا 0.04 فیصد ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 0.56 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 1656 لوگ کووڈ سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 25 لاکھ 17 ہزار 724 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.75 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 4 لاکھ 55 ہزار 179 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 83 کروڑ 42 لاکھ 81 ہزار 170 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔(یو این آئی)