نئی دہلی،26اپریل:
ملک بھر میں قومی کووڈ ٹیکہ کاری مہم کے تحت 187.95 کروڑ سے زیادہ کووڈ ٹیکے لگائے گئے ہیں۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ آج صبح سات بجے تک 187 کروڑ 95 لاکھ 76 ہزار 423 کووڈ ٹیکے دئے جاچکے ہیں۔وزارت نے بتایا کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 2483 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ان کے ساتھ ہی ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 15 ہزار 636 رہ گئی ہے۔
یہ متاثرہ معاملوں کا 0.04 فیصد ہے ۔انفیکشن کی یومیہ شرح 0.55فیصد رہ گئی ہے۔
وزارت نے بتایا کہ اسی مدت میں 1970 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ابھی تک کل چار کروڑ 25 لاکھ 23 ہزار 311 کووڈ سے ابر چکے ہیں۔صحت یاب ہونے کی شرح 98.75 فیصد ہے۔
ملک میں پچھلے 24 گھنٹے میں چار لاکھ 49 ہزار 147 کووڈ ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ملک میں اب تک کل 83 کروڑ 54 لاکھ 69 ہزار 14 کووڈ ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ (یواین آئی)