نئی دہلی، 30 اپریل:
ملک میں کورونا وائرس سے نئے معاملات کے مقابلے میں اس سے نجات پانے والوں کی تعداد کم رہنے کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹے میں 883 فعال کیسز بڑھ کر 18684 ہو گئے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں انفیکشن کے 3688 نئے معاملے سامنے آئے، جبکہ 2755 مریضوں نے وبا کو شکست دی۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 188 کروڑ 89 لاکھ 90 ہزار 935 کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 3,688 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ ان کے ساتھ ہی ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح 0.04 فیصد ہے۔
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 2755 افراد کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک کل چار کروڑ 25 لاکھ 33 ہزار 337 مریض کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ صحت یابی کی شرح 98.74 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں چار لاکھ 96 ہزار 640 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ اس دوران ملک میں کووڈسے 50 مریضوں کی موت ہوئی، جس کے بعد اس مہلک وائرس کی وجہ سے جان گنوانے والوں کی تعداد بڑھ کر 523803 ہو گئی۔
قومی راجدھانی دہلی میں کورونا کی تیز رفتاری سے خوف و ہراس پھیلنے لگا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، یہاں اس انفیکشن کے 1607 نئے کیس درج ہوئے ہیں۔ اس دوران یہاں 359 ایکٹو کیسز بڑھنے کے بعد ان کی تعداد بڑھ کر 5609 ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی 1246 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کااعدادوشمار 1849772 پر پہنچ گیا، جب کہ دو مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 26174 ہوگئی۔
ہریانہ میں ایکٹیو کیسز میں 200 کا اضافہ ہوا ہے۔ ریاست میں اس وقت 2438 ایکٹیو کیسز ہیں۔ اس دوران 424 افراد کے صحت یاب ہونے سے وبا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 978961 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں کووڈ-19 سے کسی بھی مریض کی موت نہیں ہوئی، جس سے اموات کا اعدادوشمار 10619 پر مستحکم ہے۔
کیرالہ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز میں 92 کے اضافے کے ساتھ ان کی تعداد بڑھ کر 2862 ہو گئی ہے۔ اس سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد 275 بڑھ کر 6469204 ہو گئی، جب کہ ہلاک والوں کی تعدادمیں 45 کا اضافہ ہونے سے یہ اعدادوشمار 69011 پر پہنچ گیا ہے۔ (یو این آئی)