نئی دہلی، 7 مئی :
بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل عبور کرنے کے باوجود ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ہفتہ کو 31 ویں دن بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا۔
ملک کی سب سے بڑی پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی اوسی ایل) کے مطابق، آج دہلی میں پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 120.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 104.77 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔
یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ بین الاقوامی لندن برینٹ کروڈ آج 112.39ڈالر فی بیرل پر اور یو ایس کروڈ 2.17 فیصد اضافے کے ساتھ 110.61 ڈالرفی بیرل کی قیمت پر کاروبارکررہا ہے۔
ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 137 دن کے استحکام کے بعد گزشتہ 22 مارچ سے بڑھنا شروع ہوئیں۔ کمپنیوں نے 41 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 14 بار اضافہ کیا۔ اس دوران ان کی قیمتوں میں تقریباً 10 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔(یو این آئی)