نئی دہلی ، 30 مئی:
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق صدر اور وزیرداخلہ امت شاہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو مرکز میں بی جے پی حکومت کے آٹھ سال مکمل ہونے پر کو مبارکباد دیتے ہوئے آج کہا کہ مسٹر مودی نے اقتدار کو خدمت کا ذریعہ بنا کر کسانوں، غریبوں اور محرموں کو حقوق دلا کر جمہوریت میں ان کا اعتماد پیدا کرنے میں کامیاب رہے ہیں ۔
مسٹرشاہ نے یہاں ایک وار ٹویٹ کرکے کہا کہ وزیراعظم مسٹرمودی نےاقتدار کو خدمت کا ذریعہ بنا کرغریبوں، کسانوں، خواتین اور محرموں کو ان کے حقوق دیے، جس سے جمہوریت میں ان کا اعتماد پید ا ہوا ہے اور وہ ملک کی ترقی کے سفر میں شراکتدار بن گئے ۔ ان کو تاریخی کامیابیوں سے بھرے ان 8 سال کی مبارکباد ‘‘۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 8 برسوں میں مسٹرمودی نے ملک کے ہرشہری کے خوابوں اورامنگوں میں نیا اعتماد پیدا کیا ہے ۔ مودی جی نے اپنی قابل قیادت اور مضبوط ارادے سے نہ صرف ملک کو محفوظ بنایا، بلکہ ایسے کئی فیصلے بھی لیے، جن سے ہر ملک کے باشندے کا سر فخر سے بلند ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ مسٹرمودی کی شکل میں آج ہندوستان کے پاس ایک ایسی قیادت موجود ہے جس پر ہر طبقہ کا اعتماد اور فخر ہے ۔ اپنی انتھک محنت سے عوام کی توقعات پر کھرا اترنا اس یقین کا ایک مضبوط ستون ہے۔ آج 130 کروڑ ہندوستانیوں کے اعتماد کی یہ طاقت ملک کو ہر میدان میں آگے لے جا رہی ہے۔ (یو این آئی)