نئی دلی/وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ سری وینکٹیشورا سوامی مندر جموں ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ کے جذبے کو مزید گہرا کرے گا۔
وزیر اعظم نے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے ٹویٹ تھریڈ کے جواب میں ٹویٹ کی : “جموں میں سری وینکٹیشور سوامی مندر (تروپتی بالاجی مندر) ماتا ویشنو دیوی کی عبادت گاہ کے ارد گرد واقع مذہبی سیاحتی سرکٹ میں ایک اور منزل کا اضافہ کرتا ہے۔ تامل ۔کاشی سنگم اور سینگول، یہ بھی وزیر اعظم نریندر مودی کے متنوع ہندوستانی ثقافتوں کو ایک ہی راگ میں جوڑنے کے وژن کی نشاندہی کرتا ہے۔
پی ایم نے لکھا، “یہ ہمارے وراثت کی دولت کا جشن منائے گا اور ‘ ایک بھارت شریشٹھ بھارت’ کے جذبے کو مزید گہرا کرے گا۔