• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home قومی خبریں

 وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ لیہہ میں فوجیوں کے ساتھ ہولی منا ئی

Online Editor by Online Editor
2024-03-24
in قومی خبریں
A A
 وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ لیہہ میں فوجیوں کے ساتھ ہولی منا ئی
FacebookTwitterWhatsappEmail

لیہہ۔ 24؍ مارچ۔ ایم  این این۔ رکھشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نےآج لیہہ میں سپاہیوں کے ساتھ رنگوں کا تہوار منایا۔ ان کے ساتھ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل منوج پانڈے اور جنرل آفیسر کمانڈنگ، فائر اینڈ فیوری کور لیفٹیننٹ جنرل رشیم بالی بھی تھے۔فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے، رکشا منتری نے ان کی بہادری، عزم اور قربانی کی تعریف کی کیونکہ وہ مادر وطن کی حفاظت کے لیے سخت خطوں اور ناسازگار موسمی حالات میں خدمات انجام دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اونچائی پر تعینات فوجیوں کا مثبت عزم منفی درجہ حرارت سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔

انہوں نے لداخ کو ہندوستان کی بہادری اور ب جانبازیکی راجدھانی قرار دیا، جس طرح دہلی قومی دارالحکومت ہے، ممبئی مالیاتی دارالحکومت ہے اور بنگلور ٹیکنالوجی کی راجدھانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورا ملک خود کو محفوظ محسوس کر رہا ہے کیونکہ ہمارے بہادر سپاہی سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں۔ ہم ترقی کر رہے ہیں اور خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں کیونکہ ہمارے چوکس سپاہی سرحدوں پر تیار کھڑے ہیں۔ ہر شہری کو مسلح افواج پر فخر ہے کیونکہ وہ اپنے خاندانوں سے بہت دور رہتے ہیں تاکہ ہم اپنے اہل خانہ کے ساتھ ہولی اور دیگر تہوار پرامن طریقے سے منائیں۔ قوم ہمیشہ ہمارے سپاہیوں کی مقروض رہے گی، اور ان کی ہمت اور قربانیاں آنے والی نسلوں کو متاثر کرتی رہیں گی۔رکشا منتری نے زور دے کر کہا کہ اس نے ایک دن پہلے فوجیوں کے ساتھ ہولی منانے کا فیصلہ کیا، کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ تہواروں کو پہلے ملک کے محافظوں کے ساتھ منایا جانا چاہیے۔

انہوں نے تینوں افواج کے سربراہان پر زور دیا کہ وہ ایک دن پہلے فوجیوں کے ساتھ تہوار منانے کی نئی روایت قائم کریں۔ انہوں نے کہا، ’’کرگل کی برفانی چوٹیوں، راجستھان کے جھلستے میدانوں اور گہرے سمندروں میں واقع آبدوزوں میں فوجیوں کے ساتھ اس طرح کی تقریبات ہماری ثقافت کا ایک لازمی حصہ بننا چاہیے۔‘‘اس موقع پر، جناب راج ناتھ سنگھ نے جنگی یادگار، لیہہ پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی جس میں ان بہادروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جنہوں نے قوم کی خدمت میں عظیم قربانیاں دیں۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

پا ک مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ ہے۔ وہاں رہنے والے ہندو اور مسلمان ہمارے ہیں۔ امت شاہ

Next Post

سرینگر کے مختلف علاقوں میں سمارٹ میٹر وں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے 70 واقعات درج

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
صدر جمہوریہ مرمو نے سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا

ڈاکٹر سنگھ کو ان کی بے داغ سیاسی زندگی اور نر م مزاجی کے لیے یاد رکھا جائے گا: مرمو

2024-12-27
نریندر مودی،وزیر اعظم، ہند

ہندوستان اپنے سب سے ممتاز لیڈروں میں سے ایک کے انتقال پر سوگوار ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

2024-12-25
لوک سبھا انتخابات کے بعد ’’افسپا ‘‘ کی منسوخی پر غور کیا جائے گا ۔وزیر داخلہ

نکسلزم اور دہشت گردانہ تشدد سے نمٹنے میں سی آر پی ایف کا کردار قابل تعریف ہے : شاہ

2024-12-25
ہندوستان کے پاس ہنر، ٹیکنالوجی، افرادی قوت ہے جس کی ‘ نئے ‘ کویت کو ضرورت ہے۔ مودی

ہندوستان کے پاس ہنر، ٹیکنالوجی، افرادی قوت ہے جس کی ‘ نئے ‘ کویت کو ضرورت ہے۔ مودی

2024-12-22
پارلیمنٹ دھکا۔مکی معاملہ: کانگریس اور بی جے پی نے ایک دوسرے پر ایف آئی آر درج کرائی

پارلیمنٹ دھکا۔مکی معاملہ: کانگریس اور بی جے پی نے ایک دوسرے پر ایف آئی آر درج کرائی

2024-12-20
Next Post
سرینگر کے مختلف علاقوں میں سمارٹ میٹر وں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے 70 واقعات درج

سرینگر کے مختلف علاقوں میں سمارٹ میٹر وں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے 70 واقعات درج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan