لیہہ۔ 24؍ مارچ۔ ایم این این۔ رکھشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نےآج لیہہ میں سپاہیوں کے ساتھ رنگوں کا تہوار منایا۔ ان کے ساتھ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل منوج پانڈے اور جنرل آفیسر کمانڈنگ، فائر اینڈ فیوری کور لیفٹیننٹ جنرل رشیم بالی بھی تھے۔فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے، رکشا منتری نے ان کی بہادری، عزم اور قربانی کی تعریف کی کیونکہ وہ مادر وطن کی حفاظت کے لیے سخت خطوں اور ناسازگار موسمی حالات میں خدمات انجام دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اونچائی پر تعینات فوجیوں کا مثبت عزم منفی درجہ حرارت سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔
انہوں نے لداخ کو ہندوستان کی بہادری اور ب جانبازیکی راجدھانی قرار دیا، جس طرح دہلی قومی دارالحکومت ہے، ممبئی مالیاتی دارالحکومت ہے اور بنگلور ٹیکنالوجی کی راجدھانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورا ملک خود کو محفوظ محسوس کر رہا ہے کیونکہ ہمارے بہادر سپاہی سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں۔ ہم ترقی کر رہے ہیں اور خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں کیونکہ ہمارے چوکس سپاہی سرحدوں پر تیار کھڑے ہیں۔ ہر شہری کو مسلح افواج پر فخر ہے کیونکہ وہ اپنے خاندانوں سے بہت دور رہتے ہیں تاکہ ہم اپنے اہل خانہ کے ساتھ ہولی اور دیگر تہوار پرامن طریقے سے منائیں۔ قوم ہمیشہ ہمارے سپاہیوں کی مقروض رہے گی، اور ان کی ہمت اور قربانیاں آنے والی نسلوں کو متاثر کرتی رہیں گی۔رکشا منتری نے زور دے کر کہا کہ اس نے ایک دن پہلے فوجیوں کے ساتھ ہولی منانے کا فیصلہ کیا، کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ تہواروں کو پہلے ملک کے محافظوں کے ساتھ منایا جانا چاہیے۔
انہوں نے تینوں افواج کے سربراہان پر زور دیا کہ وہ ایک دن پہلے فوجیوں کے ساتھ تہوار منانے کی نئی روایت قائم کریں۔ انہوں نے کہا، ’’کرگل کی برفانی چوٹیوں، راجستھان کے جھلستے میدانوں اور گہرے سمندروں میں واقع آبدوزوں میں فوجیوں کے ساتھ اس طرح کی تقریبات ہماری ثقافت کا ایک لازمی حصہ بننا چاہیے۔‘‘اس موقع پر، جناب راج ناتھ سنگھ نے جنگی یادگار، لیہہ پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی جس میں ان بہادروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جنہوں نے قوم کی خدمت میں عظیم قربانیاں دیں۔