نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگرچہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) انہیں ہر انتخابی ریلی میں ‘سپرمین’ کے طور پر پیش کرتی ہے، لیکن ملک کے لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ سپر مین نہیں بلکہ ‘ مہنگائی مین’ ہیں ۔
واڈرا نے آج یہاں کہا “جب مودی جی انتخابی مہم کے لیے آتے تھے تو ایسا دکھایا جاتا تھا جیسے وہ سپرمین ہیں لیکن اب وہ ‘مہنگائی مین ‘ بن گئے ہیں۔ بی جے پی کے لیڈر کہتے ہیں کہ مودی جی بہت طاقتور ہیں۔ اگر آپ چا ہیں تو چٹکیوں میں جنگ روکوا سکتے ہیں، تو انہوں بے روزگاری اور مہنگائی کیوں نہیں کم کی۔ دراصل انہیں معلوم ہی نہیں ہے کہ عوام کس قدر جدوجہد سے دوچار ہیں۔ آپ اس عظیم ملک کے عوام ہیں آپ لوگوں نے اپنے خون پسینے سے اس ملک کی سرزمین کو سینچا ہے۔
پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا “آزادی کی تحریک میں لوگ آگے آئے اور ملک کے لیے لڑے، لیکن آج ملک میں لوگوں کے سامنے بہت سے مسائل ہیں۔ آپ کی زندگی میں بہت سی جدوجہد اور مسائل ہیں۔ مہنگائی اور بے روزگاری کے اس دور میں لوگ صبح سے شام تک بہت سی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔”