کوئنز لینڈ، 23 مارچ :
دنیا کی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی آسٹریلیا کی ایشلے برٹی نے سب کو حیران کر تے ہوئے محض 25 سال کی عمر میں ٹینس سے رٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
تین بار گرینڈ سلیم چمپئن رہنے والی ایشلے برٹی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا ۔
اپنی ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ’’آج میرے لیے ایک مشکل اور جذباتی دن ہے کیونکہ میں ٹینس سے رٹائرمنٹ کا اعلان کر رہی ہوں۔ میں سمجھ نہیں پا رہی تھا کہ یہ خبر آپ کے ساتھ کیسے شیئر کروں اس لیے میں نے اپنے سب سے اچھے دوست ڈیلاکو سے کہا کہ وہ میری مدد کرے‘‘۔
ایشلے نے کہا کہ اس کھیل نے مجھے جو کچھ دیا ہے اس پر میں بے حد مشکور اور فخر محسوس کرتی ہوں۔ ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے اس سفر میں میرا ساتھ دیا۔ میں ان یادوں کے لیے ہمیشہ شکر گزار رہوں گی جو ہم نے مل کر بنائی ہیں۔”(یو این آئی)