• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home کھیل

شاریہ منظور:جنوبی کشمیر کی پہلی خاتون بوکسر

Online Editor by Online Editor
2022-05-17
in کھیل, گوشہ خواتین
A A
شاریہ منظور:جنوبی کشمیر کی پہلی خاتون بوکسر
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر،17 مئی :

وادی کشمیر کی خواتین جہاں مختلف شعبہ ہائے حیات میں اپنی ذہانت و ذکاوت کا سکہ بٹھا رہی ہیں وہیں وہ کھیل کے میدان یہاں تک مارشل آرٹس جیسے مشکل میدان کھیل میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے نہال پورہ سے تعلق رکھنے والی آہنی ارادے اور فولادی ہمت کی مالک شاریہ منظورنہ صرف اپنے ضلعے کی پہلی خاتون بوکسر ہیں بلکہ انہوں نے اس مشکل ترین میدان کھیل میں کئی اعزازات حاصل کئے ہیں۔
شاریہ منظور پہلے بیڈمنٹن کھیلتی تھی لیکن بعد میں ایک دن انڈور اسٹیڈیم میں بوکسنگ کا مقابلہ دیکھنے کے دوران ہی ان کی اس کھیل میں دلچسپی بڑھ گئی۔
ان کا محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے ‘سکون‘ پروگرام میں کہنا تھا کہ بوکسنگ کا مقابلہ دیکھتے ہی میری اس میں دلچسپی بڑھ گئی اور میں نے بیڈمنٹن سے ترک تعلق کرکے اسی میں پریکٹس کرنا شروع کی۔
انہوں نے کہا: ’پہلے پہل مجھے گوناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مجھے پہلے بوکسنگ کے مقابلوں میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جاتی تھی لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری بلکہ ہر گذرتے دن کے ساتھ میری بوکسنگ میں دلچسپی مزید بڑھتی ہی گئی‘۔
شاریہ نے سال 2021 میں منعقدہ یوتھ گیمز آل انڈیا نیشنل چمپیئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کیا اور اس کے علاوہ انہیں کئی دیگر اعزازات سے نوازا گیا
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے انہیں ینگ لیڈرشپ ایوارڈ سے بھی سرفراز کیا ہے۔
انہوں نے کہا: ’ایک دن میری ملاقات جموں وکشمیرپولیس بوکسنگ ٹیم کی ایک کوچ صاحبہ سے ہوئی موصوفہ نے میری رہنمائی کی اور اس کے بعد میں نے ایک نوٹیفکیشن دیکھی کہ جموں میں سٹیٹ سطح کی بوکسنگ چمپیئن شپ ہونے والی ہے‘۔
ان کا کہنا تھا: ’میں اپنے والد کے ساتھ جموں پہنچی اور وہاں اس چمپیئن شپ میں حصہ لے کر میڈل حاصل کیا‘۔
موصوف خاتون بوکسر نے ملک کی مختلف ریاستوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا: ’میں نے جموں و کشمیر کے تمام اضلاع میں منعقد ہونے والے بوکسنگ مقابلوں میں حصہ لیا ہے اور اس کے علاوہ میں نے پنجاب، کرناٹک، آسام اور بنگلور میں بھی منعقد ہونے والی بوکسنگ چمپیئن شپز میں کھیلا ہے‘۔
شاریہ نے کہا کہ مارشل آرٹس میں آج لڑکوں سے زیادہ لڑکیوں کو دیکھا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا: ’مارشل آرٹس میں آج اتنے لڑکے نہیں ہیں جتنی لڑکیاں ہیں لڑکی کھیل کے کسی بھی شعبے میں جا کر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکتی ہیں‘۔
ان کا کہنا تھا: ’ ہمیں اپنے ہنر کو اپنی طاقت بنانا چاہئے‘۔موصوفہ نے کہا کہ بوکسنگ ایک اولمپک کھیل ہے لیکن اس میں یہاں گنے چنے کھلاڑی ہی دلچسپی رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کھیل مشکل اور پر خطر ضرور ہے لیکن اس میں سب سے زیادہ آگے بڑھنے کا موقع ہے۔
شاریہ کو اس مشکل کھیل میں آگے بڑھنے کے لئے اپنے والدین نے، معاشرے کے مزاج کی پراہ کئے بغیر، ہر ممکن تعاون فراہم کیا۔
چانچہ انہوں نے کہا: ’جب میں نے کھیلنا شروع کیا تو لوگوں نے بھی باتیں کرنا شروع کیں لیکن میرے والدین نے مجھے کافی سپورٹ کیا جس کی وجہ سے میں آج اس مقام تک پہنچ پائی‘۔(یو این آئی)

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

بھاجپا اور اس کے حامی لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوششوں میں مصروف:عمرعبداللہ

Next Post

پولیس کا بڈگام میں دو جنگجو اعانت کاروں کی گرفتاری کا دعویٰ

Online Editor

Online Editor

Related Posts

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
کشمیر کے کھلاڑیوں نے ہمیشہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے : معروف فٹبالر معراج الدین وڈو

کشمیر کے کھلاڑیوں نے ہمیشہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے : معروف فٹبالر معراج الدین وڈو

2024-12-25
اسپورٹس 2024 :ہندوستان کی 5 سب سے بڑی کامیابیاں

اسپورٹس 2024 :ہندوستان کی 5 سب سے بڑی کامیابیاں

2024-12-22
ایرن میر: کشمیر سے ٹینس کی ابھرتی ہوئی ا سٹار

ایرن میر: کشمیر سے ٹینس کی ابھرتی ہوئی ا سٹار

2024-12-11
ویمنز پریمیئر لیگ 2024 نیلامی: روبیہ سید، جموں و کشمیر کی نمائندگی کرنے والی واحد کرکٹر

ویمنز پریمیئر لیگ 2024 نیلامی: روبیہ سید، جموں و کشمیر کی نمائندگی کرنے والی واحد کرکٹر

2024-12-11
وزیراعظم مودی ملک کی پوری دولت چار یا پانچ امیروں کو دے رہے ہیں: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی آج بطور رکن پارلیمنٹ لیں گی حلف، یکم دسمبر کو وایناڈ میں کریں گی روڈ شو

2024-11-28
عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

2024-11-26
جموں توی ریور فرنٹ تکمیل کے قریب، بڑی تعداد میں گھریلو، عالمی سیاحوں کو راغب کرنے کا منصوبہ۔ منوج سنہا

جموں توی ریور فرنٹ تکمیل کے قریب، بڑی تعداد میں گھریلو، عالمی سیاحوں کو راغب کرنے کا منصوبہ۔ منوج سنہا

2024-11-26
Next Post
بڈگام میں 25 سالہ نوجوان کا مبینہ قتل، دو افراد گرفتار

پولیس کا بڈگام میں دو جنگجو اعانت کاروں کی گرفتاری کا دعویٰ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan