نئی دہلی، 27 جولائی:
آئندہ کامن ویلتھ گیمز سے باہر ہونے کے بعد اسٹار ہندوستانی جیولن تھروور نیرج چوپڑا نے برمنگھم میں ہونے والے باوقار ایونٹ میں ملک کی نمائندگی نہ کرنے پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
چوپڑا کو اتوار کو اوریگون میں ہونے والے ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئن شپ کے فائنل میں کمر کی چوٹ کا سامنا کرنا پڑا، جہاں انہوں نے چاندی کا تمغہ جیت کر عالمی چمپئن شپ میں ہندوستان کے 19 سال کے طویل انتظار کو ختم کیا۔
نیرج نے ایک ٹویٹ میں کہا، مجھے آپ سب کو یہ بتاتے ہوئے انتہائی مایوسی ہو رہی ہے کہ میں برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں ملک کی نمائندگی نہیں کر پاو¿ں گا۔ ورلڈ چمپئن شپ میں اپنے چوتھے تھرو کے دوران اپنی کمر میں تناو¿ آنے کے بعد میں بے چینی محسوس کر رہا ہوں۔ کل امریکہ میں ڈاکٹروں کے ایک گروپ کے طبی معائنے کے بعد، ایک معمولی تناو¿ کا پتہ چلا اور مجھے اگلے چند ہفتوں کے لیے بحالی اور آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا، میں نے اپنی سپورٹ ٹیم اور 10A، AFI اور SAI کے ساتھ اس پر تبادلہ خیال کیا ہے، اور ہم نے اجتماعی طور پر فیصلہ کیا ہے کہ اپنے طویل مدتی اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے، میرے لیے دولت مشترکہ کو کسی بھی خطرے سے بچنے کے لئے کھیل چھوڑنا بہتر ہے۔نیرج نے آسٹریلیا میں منعقدہسی ڈبلیو جی 2018 میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں شدید دکھ ہے کہ وہ اپنے ٹائٹل کا دفاع نہیں کر پائیں گے۔
انہوں نے کہا، یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع نہ کرپانے اور قوم کی نمائندگی کا ایک اور موقع گنوانے سے دکھی ہوں۔ میں خاص طور پر افتتاحی تقریب میں ٹیم انڈیا کا پرچم بردار بننے کا موقع گنوانے کو لے کرمیں مایوس ہوں۔انہوں نے کہا، ابھی کے لیے، میں اپنی بحالی پر توجہ دوں گا اور امید کرتا ہوں کہ بہت جلد واپس آو¿ں گا۔ گزشتہ چند دنوں میں مجھے ملنے والی تمام محبتوں اور حمایت کے لیے میں پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اور اس میں آپ سب سے شامل ہونے کی درخواست کرتا ہوں۔ میں آنے والے ہفتوں میں برمنگھم میں ٹیم انڈیا کے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کا منتظر ہوں۔
چوپڑا کے زخمی ہونے کی خبر نے جیولین تھرو میں ہندوستان کے تمغے کے امکانات کو بڑا دھچکا لگا ہے۔بتادیں کہ چوپڑا نے ٹوکیو اولمپکس 2020 میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد سے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔نیرج نے مردوں کے جیولن تھرو فائنل میں اپنی چوتھی کوشش میں 88.13 میٹر کا فاصلہ طے کیا اور ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئن شپ کے فائنل میں دوسرے نمبر پر رہے۔
