سری نگر:جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اکھنور میں پیش آنے والے دلدوز سڑک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے زیاں پر گہرے صدمے کا اظہار کیا اور لواحقین کے ساتھ تعزیت پیش کی۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا: ‘اکھنور میں پیش آنے والے دلدوز سڑک حادثے جس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا زیاں ہوا، کی خبر سن کر گہرا صدمہ پہنچا’۔
انہوں نے غمزدہ لواحقین کے ساتھ تعزیت و تسلیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا: ‘میں نے صوبائی کمشنر اور ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ متاثرین کو تمام تر مدد فراہم کریں’۔
منوج سنہا نے کہاکہ سوگوار خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔
