نئی دہلی: لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی ملک کے 30ویں آرمی چیف ہوں گے۔
حکومت نے منگل کو ان کی تقرری کا اعلان کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل دویدی اس وقت ڈپٹی آرمی چیف ہیں اور آرمی چیف جنرل منوج پانڈے کی جگہ لیں گے۔
جنرل پانڈے نے لیفٹیننٹ جنرل دویدی کو مبارکباد دی ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل دویدی 30 جون کو جنرل پانڈے سے نئے آرمی چیف کا عہدہ سنبھالیں گے۔