• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

بڈگام کا ’وازوان‘ گاؤں، جہاں ہر کنبے کا فرد کشمیری روایتی پکوان کے ساتھ وابستہ ہے

Online Editor by Online Editor
2024-06-29
in اہم ترین
A A
بڈگام کا ’وازوان‘ گاؤں، جہاں ہر کنبے کا فرد کشمیری روایتی پکوان کے ساتھ وابستہ ہے
FacebookTwitterWhatsappEmail

بڈگام : وادی کشمیر کے قدیم ورثے میں وازوان سرفہرست ہے۔ شادی بیاہ یا کوئی اور تقریب روایتی وازوان کے بغیر تقریباً ادھوری سمجھی جاتی ہے۔ وازوان تیار کرنے والے خصوصی باورچی، جنہیں کشمیری زبان میں ’وازا‘ کہتے ہیں، صدیوں سے اس فن کے ساتھ وابستہ ہیں۔ وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے کانگری پورہ گاؤں کی بیشتر آبادی وازوان کے ساتھ ہی منسلک ہے۔
بڈگام کے کانگڑی پورہ کی بیشتری آبادی وازوان کے ساتھ منسلک ہے، جہاں تقریباً ہر ایک کنبے کا کم از کم ایک فرد وازوان کے ساتھ وابستہ ہے۔ یہاں کے باشندوں کا کہنا ہے کہ ’’وادی کشمیر میں جب سے وازوان متعارف ہوا ہے تب سے ہی کانگری پورہ کے لوگ نہ صرف وازوان کے ذریعے اپنا روزگار کما رہے ہیں لبکہ اس روایت کو کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے غلام محمد ڈار نامی ایک مقامی باشندے نے بتایا کہ ان کے آباء و اجداد صدیوں سے وازوان کے ساتھ منسلک ہیں اور انہوں نے یہ ہنر اپنے گھر میں ہی سیکھا اور وہ اس ہنر کو اگلی نسل تک پہنچانے کے خواہش مند ہیں تاکہ یہ روایت اور تاریخ برقرار رہ سکے۔ انہوں نے کہا: ’’کانگری پورہ، بڈگام ضلع کا واحد ایسا گاؤں ہے جہاں تقریباً ہر گھر سے ایک یا اس سے زیادہ لوگ وازوان کے ساتھ وابستہ ہیں جس سے یہاں کے لوگ اپنی روزی روٹی کما رہے ہیں اور روایت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔‘‘
انہوں نےزور دیتے ہوئے کہا کہ ’’یہاں کے لوگ کھیتی باڑی اور باغبانی بھی انجام دیتے ہیں، مگر یہ کام ہمارے گاؤں کی آمدنی کا ایک اہم ترین ذریعہ بن گیا ہے۔ یہ ہنر قدرتی طور پر ایک نسل سے دوسری نسل میں منتقل ہوتا آرہا رہا ہے اور ہمارے پاس بھی یہ ہنر اپنے آباؤ اجداد سے منتقل ہوا ہے، جسے ہم نئی نسل تک پہنچا رہے ہیں۔‘‘
کانگری پورہ گاؤں کے ایک اور شہری، غلام محی الدین ڈار، نے بتایا کہ زرعی سرگرمیوں کے علاوہ ’وازوان‘ اس کانگری پورہ کے باشندووں کی آمدنی کا ایک اہم ذریعہ بن چکا ہے۔ غلام محی الدین نے بتایا کہ اس گاؤں کے پڑھے لکھے نوجوان بھی وازوان تیار کرنے کے اس قدیم پیشے کو اپنا رہے ہیں اور خوشی خوشی اس ہنر کو سیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’متعدد نوجوان پڑھائی کے ساتھ ساتھ اس کام میں بھی دلچسپی ظاہر کرتے ہیں اور قابل قدر مہارت حاصل کر رہے ہیں۔‘‘

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

محبوبہ مفتی نے جموں کشمیر پولیس کا ڈوگرہ شاہی کے ساتھ کیوں موازنہ کیا

Next Post

چھوٹی صنعتوں کو فروغ دینے کی ضرورت

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
منوج سنہا کا سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت

منوج سنہا کا سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت

2024-12-25
وادی  میں موسم خشک، صبح اور شام کے وقت سردی کی لہر تیز

کشمیر زمستانی ہواؤں کی لپیٹ میں، سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 7.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

2024-12-25
Next Post

چھوٹی صنعتوں کو فروغ دینے کی ضرورت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan