سری نگر:جموں وکشمیر پولیس نے نئے فوجداری قوانین کے تحت مقدمے درج کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے اور وادی کشمیر کے تین پولیس اسٹیشنوں میں فوجداری قوانین کی بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق وادی کشمیر کے سری نگر، اننت ناگ اور بارہمولہ پولیس اسٹیشنوں میں نئے فوجداری قوانین بھارتیہ نیائے سنہتا کے تحت پہلے مقدمے درج کئے گئے ہیں۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ ایک اہم سنگ میل بھارتیہ نیائے سنہتا (بی ایس این) کے تحت جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاہ پولیس اسٹیشن میں پہلا مقدمہ درج کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس تاریخی واقعے سے کشمیر میں انصاف کی فراہمی کے نظام میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتیہ نیائے سنہتا 2023 کی دفعات 125( A) اور 281 کے تحت ایف آئی آر زیر نمبر 143/2024 درج کیا گیا۔
اسی طرح بارہمولہ پولیس نے بھی ایک اہم سنگ میل میں پولیس اسٹیشن کریری میں بی این ایس کے تحت ایک ایف آئی آر درج کیا۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ بھارتیہ نیائے سنہتا 2023 کے 303(2) اور329(3) کے تحت ایک ایف آئی آر زیر نمبر 93/2024 درج کیا گیا جس سے پولیس کا غیر قانونی کان کنی اور قانون کے قیام کے عزم ظاہر ہوتا ہے۔
اسی نوعیت کا ایک اور کیس پولیس اسٹیشن چھانہ پورہ میں درج کیا گیا۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن چھانہ پورہ میں ایک ایف آئی آر زیر نمبر 22/2024 درج کیا گیا۔
انہوں نے کہا: ‘یہ مقدمہ بی این ایس کی 135 -1 (B) اور 303(2) کے تحت درج کیا گیا ہے۔