• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

عراقی کردستان میں خواتین پر جان لیوا حملوں میں اضافہ

Online Editor by Online Editor
2022-03-22
in عالمی خبریں
A A
عراقی کردستان میں خواتین پر جان لیوا حملوں میں اضافہ
FacebookTwitterWhatsappEmail

چٹان ویب ڈیسک

شمالی عراق کے علاقے کردستان میں خواتین کے خلاف خونی تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔ جہاں آئے دن ایسی خبریں ملتی ہیں کہ ایک عورت کو اس کے شوہر نے زندہ جلا دیا، دوسری کو باپ یا نوعمر بھائی نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
اے ایف پی نیوز ایجنسی کے مطابق عراق کا خود مختار علاقہ جو جنگ زدہ عراق میں استحکام اور رواداری کا خواہاں ہے وہاں پرخواتین کے قتل میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔
خواتین کے خلاف تشدد سے نمٹنے کے لیے کرد جنرل ڈائریکٹوریٹ کی حوا کریم جوامیر کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں پچھلے دو مہینوں میں گذشتہ سال کے مقابلے میں زن کشی میں تیزی آئی ہے۔
عراقی شہر سلیمانیہ میں مقیم اہلکار نے بتایا ہےکہ 2022 کے پہلے دو مہینوں میں خود مختار عراقی کردستان میں گیارہ خواتین کو قتل کیا گیا جن میں سے زیادہ تر کو گولی مار دی گئی۔حوا کریم نے بتایا ہے کہ 2021 میں 45 خواتین کو قتل کیا گیا جب کہ اس سے قبل ایک سال میں یہ تعداد25 کے قریب تھی۔
جمعہ کو طلوع فجر سے پہلے قریبی گاؤں میں ایک15 سالہ لڑکی کو اس کے والد نے چھ گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا۔اس شخص نے پولیس کو بتایا ہےکہ اس کی بیٹی دو لڑکوں کے ساتھ رات کے وقت باہر گئی جس پر میں نے یہ انتہائی اقدام کیا، گھریلو تشدد کے یونٹ کے مطابق اسے نام نہاد ‘غیرت کے نام پر قتل ‘ بھی ریکارڈ کیا جاتا ہے۔اقوام متحدہ میں بچوں کے فلاحی ادارے یونیسیف کے مطابق پورے عراق میں 2020 اور2021 کے درمیان صنفی بنیاد پر تشدد کے واقعات 125 فیصد بڑھے ہیں اور 22 ہزار سے زیادہ ایسے واقعات ریکارڈ کئے گئے ہیں۔
گزشتہ دسمبر میں بغداد میں ایک 16 سالہ لڑکی پر ایک شخص نے صرف اس وجہ سے تیزاب پھینک دیا تھا کہ وہ اس سے شادی کرنا چاہتا تھا جسے لڑکی نے مسترد کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ عراق میں خواتین کے خلاف تشدد اور جبری شادیوں کی برسوں سے مذمت کی جارہی ہے۔کردستان میں ایک مقامی گروپ پیپلز ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر بہار منظر کا بھی یہ کہنا ہے کہ علاقے میں گذشتہ عرصہ کے دوران خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہلاک یا زخمی ہونے والی زیادہ تر خواتین خاندان کے ہی کسی فرد کا نشانہ بنتی ہیں۔کردستان کے دارالحکومت اربیل میں خواتین کے عالمی دن 8 مارچ سے چند روز قبل 20 سالہ خاتون کی لاش سڑک کے کنارے پائی گئی تھی۔
ماریہ سمیع کے نام سے شناخت ہونے والی مقتولہ حقوق نسواں کی تقاریر کے لیے سوشل نیٹ ورکس پر جانی جاتی تھیں۔کرکوک پولیس نے اگلے ہی دن اس کے بھائی کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا جس پر اپنی بہن کے قتل کا الزام تھا۔بعدازاں مقتولہ کے بھائی نے کرد ٹیلی ویژن چینل کو فون کرتے ہوئے یہ جواز پیش کیا کہ اس کی بہن خاندان والوں کی بات ماننے سے انکار کرتی تھی۔

 

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

سنگاپور میں خواتین کی نامناسب تصویریں اور ویڈیوز بنانے پر 10 ماہ کی قید

Next Post

شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث دو افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد: پولیس

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

2024-12-13
بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

2024-12-11
جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

2024-11-29
عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

2024-11-26
روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

2024-11-20
یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

2024-11-15
Next Post
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث دو افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد: پولیس

شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث دو افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد: پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan