• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

یوکرین میں ایک ماہ کے دوران روس کے 15 ہزار فوجی ہلاک ہوئے: نیٹو

Online Editor by Online Editor
2022-03-24
in عالمی خبریں
A A
یوکرین میں ایک ماہ کے دوران روس کے 15 ہزار فوجی ہلاک ہوئے: نیٹو
FacebookTwitterWhatsappEmail

چٹان ویب ڈیسک
نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ کے دوران ایک ماہ میں روس کے سات سے 15 ہزار تک فوجی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ آج برسلز میں یوکرین کی صورت حال کے حوالے اہم اجلاس بھی ہو رہا ہے جس میں روس پر دباؤ بڑھائے جانے کا امکان ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ میں یوکرین میں روسی فوجیوں کی ہلاکتوں کا موازنہ افغانستان کے ساتھ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ وہاں 10 سال میں تقریباً 15 ہزار فوجی ہلاک ہوئے تھے۔
دوسری جانب مغربی ممالک روس پر دباؤ بڑھانے کے لیے ایک اور قدم اٹھانے جا رہے ہیں۔ برسلز میں جمعرات کو پہلی بار ایسا سربراہی اجلاس منعقد ہو رہا ہے جس میں نیٹو، جی سیون اور یورپی یونین کے رکن ممالک شریک ہوں گے جبکہ امریکی صدد جو بائیڈن بھی اس میں شرکت کریں گے۔
نیٹو کے سینیئر فوجی افسر نے بدھ کو اپنی شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا کہ فوجیوں کی ہلاکتوں کا اندازہ یوکرین کے حکام کی جانب سے دی جانے والی اطلاعات پر لگایا گیا ہے۔یوکرین نے اپنے فوجی نقصان کے حوالے سے کچھ اطلاعات جاری کی ہیں جس پر مغرب نے کوئی اندازہ ظاہر نہیں کیا تاہم یوکرینی صدر ولایمیر زیلنسکی نے دو ہفتے قبل کہا تھا کہ ان کے تقریباً ایک ہزار تین سو فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
جب روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا جس کو دوسری عالمی جنگ کے بعد سب سے بڑا حملہ کہا جا رہا ہے، اس وقت ایسا لگ رہا تھا کہ یوکرین کی حکومت گر جائے گی تاہم چار ہفتے مکمل ہونے پر ایسی صورت حال بنتی دکھائی دے رہی ہے کہ روس بری طرح الجھا ہوا ہے۔یوکرینی صدر روسی حملے کے بعد مسلسل متحرک ہیں اور ویڈیوز جاری کرتے ہوئے دنیا کی توجہ حاصل کیے ہوئے ہیں، انہوں نے دنیا بھر کے ممالک کے عوام سے اپیل کی کہ وہ جمعرات کو یوکرین کی حمایت میں نکلیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ’اس جنگ نے روئے زمین پر ہر آزاد شخص کے دل کو توڑ دیا ہے۔‘شناخت ظاہر نہ کرنے والے فوجی افسر کا مزید کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ روسی فوجیں اب کیئف میں آگے نہیں بڑھنا نہیں چاہتیں جبکہ کیئف کے مشرقی علاقوں میں یوکرین فوجوں نے روسی فوج کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ روسی فوجوں کی ترجیح دونباس کے علاقے لوہانسک، ڈونیٹسک ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ یوکرینی فوجوں کو ان کی طرف بڑھنے سے روکا جائے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ امریکہ کو بحیرہ ازوف میں روس کے بحری جہاز بھی حرکت دکھائی دیے ہیں جن میں مختلف سامان فوجوں کو پہنچایا جا رہا ہے۔
اس خدشے کہ روس جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال کرے گا؟ کے بارے میں ایک سینیئر روسی افسر کا کہنا ہے کہ جوہری ہتھیاروں سے مغرب یوکرین میں مداخلت سے روکنے میں مدد ملے گی۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

ذہین ہونے کے ساتھ مشاہدے کی اعلیٰ صلاحیت رکھتی تھیں نمی

Next Post

سی آئی سی آپریٹرس 18 برسوں سے انصاف کے منتظر

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

2024-12-13
بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

2024-12-11
جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

2024-11-29
عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

2024-11-26
روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

2024-11-20
یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

2024-11-15
Next Post
سی آئی سی آپریٹرس 18 برسوں سے انصاف کے منتظر

سی آئی سی آپریٹرس 18 برسوں سے انصاف کے منتظر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan