چٹان ویب مانیٹرینگ
یوکرینی وزارت خارجہ نے پیر کو کہا کہ روسی فوج نے ماریوپول شہر کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔
وزارت نے ٹویٹ کیا’’ جب ماریوپول کے محاصرے پر بمباری کی جا رہی ہے، لوگ زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ شہر میں انسانی حالت تشویشناک ہے۔ روس کی مسلح افواج شہر کو خاک و خون میں بدل رہی ہیں‘‘۔
اس سے قبل صدر ولادیمیر زیلینسکی نے روسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ روسی فوج نے ماریوپول کو مکمل طور پر بلاک کر دیا ہے۔
’نیویارک ٹائمز‘ کے مطابق مسٹر زیلینسکی نے چار ممتاز روسی صحافیوں کو 90 منٹ کا زوم انٹرویو دیا۔
’دی گارجین‘ نے صدر کے دفتر کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ شہری ٹرانسپورٹ کا استعمال کرتے ہوئے انسانی ہمدردی کی راہداریوں کے ذریعے شہر سے نکل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس “مقبوضہ علاقوں سے ماریوپول کے رہائشیوں کو زبردستی نکال رہا ہے”۔
یوکرین کے صدر ولادیمر زیلینسکی نے کہا کہ ہمارے اعداد و شمار کے مطابق 2000 سے زائد بچوں کو ملک بدر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ روسی فوج نے ماریوپول میں تمام داخلی اور خارجی راستے بند کر دیئے ہیں۔ روسی فوجی انسانی امدادی قافلوں پر گولہ باری کر رہے ہیں اور ڈرائیوروں کو ہلاک کر رہے ہیں۔