• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

امریکہ کو یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی پر ’غیر متوقع نتائج‘ بھگتنا ہوں گے: روس کی دھمکی

Online Editor by Online Editor
2022-04-16
in عالمی خبریں
A A
امریکہ کو یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی پر ’غیر متوقع نتائج‘ بھگتنا ہوں گے: روس کی دھمکی
FacebookTwitterWhatsappEmail

چٹان ویب مانیٹرینگ
روس نے امریکہ کو باضابطہ طور پر خبردار کیا ہے کہ یوکرین کو جدید ہتھیار بھجوانے پر ’غیر متوقع تنائج‘ بھگتنا ہوں گے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یوکرین کو ’انتہائی حساس‘ ہتھیار بھجوانے پر روس نے ایک سفارتی مراسلے کے ذریعے امریکہ اور نیٹو کو خبردار کیا ہے۔
روس کے مطابق ان ہتھیاروں کی فراہمی جلتی پر تیل ڈالنے کے مترادف ہے اور یوکرین میں صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے۔
روس نے یہ دھمکی ایسے موقع پر دی ہے جب رواں ہفتے ہی امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے لیے 80 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان کیا تھا جس میں ہیلی کاپٹر اور بکتر بند گاڑیاں بھی شامل ہیں۔
ترجمان محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ‘ہم نجی سطح پر کسی بھی سفارتی خط و کتابت کی تصدیق نہیں کریں گے۔‘
ترجمان نے کہا ’ہم یہ تصدیق کر سکتے ہیں کہ اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر یوکرین کو سکیورٹی کی مد میں اربوں ڈالر کی امداد فراہم کر رہے ہیں جو ہمارے یوکرینی شراکت دار روس کے پرتشدد جارحانہ اقدامات سے تحفظ حاصل کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔‘امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے امریکی عہدیداروں کے حوالے سے کہا ہے کہ روس کی جانب سے خط عام ذرائع سے ہی بھجوایا گیا تھا جس پر کسی اعلیٰ عہدیدار کے دستخط نہیں تھے۔
دوسری جانب یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی نے امریکی ٹی وی چینل سی این این کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ جنگ کے دوران ان کے 25 سے 30 ہزار فوجی ہلاک جبکہ دس ہزار کے قریب زخمی ہو چکے ہیں، تاہم ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد سے متعلق کچھ بھی حتمی طور پر نہیں کہا جا سکتا۔
یوکرین کے صدر نے کہا کہ سات ہفتوں سے جاری جنگ میں روس کے 19 سے 20 ہزار فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ ماسکو کی جانب سے دیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ان کے ایک ہزار 351 فوجی ہلاک اور تین ہزار 825 زخمی ہوئے ہیں۔
یوکرین کے شہر ماریوپول میں شدید لڑائی جاری ہے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں شہری ہلاک ہو چکے ہیں اور کئی ابھی بھی پھنسے ہوئے ہیں۔یوکرین کی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ ماریوپول میں صورتحال انتہائی مشکل ہے اور روس مسلسل اضافی فوج تعینات کر کے شہر ہر حملے کر رہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ روس مکمل طور پر شہر کا قبضہ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوا۔خیال رہے کہ جمعرات کو یوکرین نے بحر اسود میں روس کے جنگی جہاز کو اینٹی شپ میزائل سے نشانہ بنایا تھا۔ اس کے بعد روس نے دارالحکومت کیئف کے قریب واقع ایک فیکٹری پر حملہ کیا تھا جہاں اینٹی شپ میزائل بنائے اور مرمت کیے جاتے تھے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

والدین حقیقی ہیرو ہیں!

Next Post

راجوری میں آئی ای ڈی بر آمد: پولیس

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

2024-12-13
بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

2024-12-11
جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

2024-11-29
عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

2024-11-26
روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

2024-11-20
یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

2024-11-15
Next Post
راجوری میں آئی ای ڈی بر آمد: پولیس

راجوری میں آئی ای ڈی بر آمد: پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan