• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

نیویارک کی مارکیٹ میں فائرنگ سے کم از کم دس افراد ہلاک، ملزم گرفتار

Online Editor by Online Editor
2022-05-15
in عالمی خبریں
A A
نیویارک کی مارکیٹ میں فائرنگ سے کم از کم دس افراد ہلاک، ملزم گرفتار
FacebookTwitterWhatsappEmail

چٹان ویب مانیٹرینگ
امریکی ریاست نیویارک کے شہر بفلیو میں 18 برس کے ایک شخص نے مارکیٹ میں فائرنگ کر کے کم از کم 10 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ حکام کے سامنے ہتھیار ڈالنے سے پہلے مسلح شخص پیٹن جینڈرون نے 11 سیاہ فام شہریوں کو فائرنگ سے ہلاک کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سفید فام مسلح شخص جس نے حملے کے دوران فوجی طرز کا لباس پہنا ہوا تھا، نے کم از کم دو منٹ کے لیے سٹریمنگ پلیٹ فارم ٹوئچ پر لائیو شوٹنگ دکھائی۔
پولیس کے مطابق مسلح شخص رائفل کے ساتھ سپر مارکیٹ میں داخل ہوا تھا اور سٹور میں موجود لوگوں پر فائرنگ کی۔سنیچر کی دوپہر کو یہ واقعہ بفلیو کی ایک سپر مارکیٹ میں پیش آیا۔ واقعے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے۔
پولیس نے واقعے کو نسل پرستانہ قرار دیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے حکام کا کہنا ہے فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم نیویارک کے علاقے کونلکن کا رہائشی ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ مسلح شخص نے سپر سٹور کے باہر چار افراد کو گولی ماری، تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوئے۔حملہ آور نے روکنے کی کوشش پر شاپنگ مال کے محافظ کو بھی گولیوں کا نشانہ بنایا۔
نیویارک کی گورنر کیتھی ہوچل نے کہا ہے کہ ایک سفید فام جس نے معصوم کمیونٹی کے خلاف جرم کا اتکاب کیا، اپنی بقیہ زندگی سلاخوں کے پیچھے گزارے گا۔
سٹریمنگ پلیٹ فارم ٹوئچ نے کہا ہے کہ اس نے فائرنگ شروع ہونے کے دو منٹ بعد مسلح شخص کی ٹرانسمیشن کو بند کر دیا تھا۔
بفلیو کے میئر بائلن براؤن کا کہنا ہے کہ یہ ایک دردناک دن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’جس درد سے متاثرین کے خاندان گزرے اور ہم محسوس کر رہے ہیں اس کو بیان نہیں کیا جا سکتا۔‘
پولیس کے مطابق حملہ آور نے رائفل قانونی طور پر خریدی تھی تاہم اس میں جو میگزین استعمال ہوا وہ نیویارک میں فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
12 اپریل کو نیو یارک کے بروکلین سب وے سٹیشن پر فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔ نیویارک کی ڈسٹرکٹ عدالت نے ملزم فرینک جیمز پر نقل و حمل کے نظام پر دہشت گردا حملوں اور دیگر پرتشدد واقعات کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کی تھی۔امریکہ میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعات میں ہر سال تقریباً 40 ہزار افراد ہلاک ہوتے ہیں جن میں خودکشیاں بھی شامل ہیں۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

’’ پِیروں کے پِیر ‘‘ (افسانہ)

Next Post

ہمارا ہمسایہ ملک نہیں چاہتا ہے کہ کشمیر میں لوگ امن کی سانس لیں: رویندر رینا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

2024-12-13
بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

2024-12-11
جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

2024-11-29
عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

2024-11-26
روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

2024-11-20
یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

2024-11-15
Next Post
آنے والے اسمبلی انتخابات میں پچاس سے زیادہ سیٹیں حاصل کرنا بی جے پی کا ہدف: رویندر رینہ

ہمارا ہمسایہ ملک نہیں چاہتا ہے کہ کشمیر میں لوگ امن کی سانس لیں: رویندر رینا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan