• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

ماریوپول میں 700 یوکرینی فوجیوں نے ہتھیار ڈال دیے: روس کا دعویٰ

Online Editor by Online Editor
2022-05-19
in عالمی خبریں
A A
ماریوپول میں 700 یوکرینی فوجیوں نے ہتھیار ڈال دیے: روس کا دعویٰ
FacebookTwitterWhatsappEmail

چٹان نیوز ڈیسک
روس نے دعوٰی کیا ہے کہ اس کے زیرکنٹرول شہر ماریوپول میں مزید 700 کے قریب یوکرینی فوجیوں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں جبکہ دوسری جانب امریکہ کیئف میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے جا رہا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یوکرین نے ماریوپول میں اپنے فوجیوں کو پیچھے ہٹنے کا حکم دیا تھا تاہم اس کے باوجود ابھی تک یورپ کی اب تک کی سب سے ’خون ریز‘ جنگ کا کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا ہے۔
روس نواز علیحدگی پسندوں کے سربراہ ڈینس پشلین نے بدھ کو مقامی نیوز ایجنسی ڈی این اے کو بتایا کہ یوکرین کے ٹاپ کمانڈر جنہوں نے سٹیل فیکٹری کے اندر سے زبردست مزاحمت کی وہ ابھی تک اس کے اندر ہی ہیں۔
یوکرین کے حکام فوجیوں کے اقدام کے حوالے سے تبصرے سے گریز کر رہے ہیں۔فوج کے ترجمان اولیکسینڈر موتوزینک نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ’ریاست پوری کوشش کر رہی ہے کہ اپنے اہلکاروں کو بچایا جائے، تاہم عوامی سطح پر مزید معلومات نہیں دی جا سکتیں کیونکہ اس سے وہ عمل خطرے میں پڑنے کا امکان ہے۔‘
یوکرین کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ منگل کو 250 سے زائد فوجیوں نے ہتھیار ڈالے تاہم یہ نہیں بتایا کہ ابھی مزید کتنے فوجی اندر ہیں۔روس نے بدھ کو بتایا کہ مزید 694 فوجیوں نے ہتھیار ڈالے ہیں، جس کے بعد کُل تعداد 959 ہو گئی ہے۔
روس کی وزارت دفاع نے ایسی ویڈیوز بھی جاری کی ہیں جن میں سرنڈر کرنے کے بعد یوکرینی فوجیوں کو ہسپتال میں طبی امداد لیتے دکھایا گیا ہے۔ماریوپول کے میئر بوئیچونکوف کا کہنا ہے کہ یوکرین صدر ولادیمیر زیلنسکی، ریڈ کراس اور اقوام متحدہ مذاکرات میں شامل تھے، تاہم انہوں نے مزید کوئی معلومات نہیں دیں۔
ماریوپول اب تک کا سب سے بڑا شہر ہے جس پر روس نے قبضہ کیا ہے اور 24 فروری سے شروع ہونے والی جنگ کے بعد اسی شہر پر قبضے کی وجہ سے صدر پوتن نے جزوی فتح کا دعوٰی کیا تھا۔ماسکو نے کیئف سے پیچھے ہٹتے ہوئے اب اپنی توجہ جنوب مشرقی علاقوں پر مرکوز کر لی ہے جس کے بعد کیئف میں حالات معمول کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ بدھ کو امریکہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس نے وہاں اپنی ایمبیسی کو فعال کر دیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن کا کہنا ہے کہ ’روس کے ناجائز حملے کے جواب میں یوکرین کے عوام اپنی سرزمین کا دفاع کر رہے ہیں اور اسی کی بدولت ہی ایک بار پھر ہماری ایمبیسی فعال ہو رہی ہے۔‘امریکی ایمبیسی کے ترجمان ڈینیئل لینجن کیمپ نے بتایا کہ ’ابتدائی طور پر بہت کم تعداد میں سفارت کار واپس پہنچیں گے تاہم قونصلر کے معاملات فوری طور پر بحال نہیں کیے جائیں گے۔‘

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

ہندوستان پوری دنیا کے لیے امید کی کرن: وزیر اعظم نریندر مودی

Next Post

قندیل بلوچ پر بولی وڈ میں فلم بنانے کی تیاریاں

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

2024-12-13
بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

2024-12-11
جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

2024-11-29
عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

2024-11-26
روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

2024-11-20
یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

2024-11-15
Next Post
قندیل بلوچ پر بولی وڈ میں فلم بنانے کی تیاریاں

قندیل بلوچ پر بولی وڈ میں فلم بنانے کی تیاریاں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan