لندن، 30 جولائی:
برطانیہ کے عوام نے وزیر اعظم کی دوڑ میں شامل ہندوستانی نژاد رشی سنک سے زیادہ لز ٹراس پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔ یہ جنگ اب ایک اہم موڑ پر ہے۔ نئے وزیر اعظم کا اعلان ستمبر میں کیا جائے گا۔دونوں امیدواروں کے درمیان اب تک کی بحث کے اختتام پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ لز نے رشی پر بازی مار لی ہے۔ اس سے پہلے رشی سنک اس دوڑ میں آگے تھے۔
ٹوری ممبرس کے تازہ سروے میں 90 فیصد لوگوں کا خیال تھا کہ لز ٹراس برطانیہ کی وزیر اعظم بنیں گی۔ زیادہ تر لوگوں کا خیال ہے کہ کنزرویٹو پارٹی کی سربراہ اور وزیر اعظم بننے کے لیے لزٹراس، رشی سے زیادہ مضبوط امیدوار ہیں۔ اس سروے میں صرف 10 فیصد لوگوں نے ہی رشی کی حمایت میں اپنی بات رکھی ہے۔
پولیٹیکل مارکیٹ ’ایس مارکیٹ‘ کے سربراہ میتھیو شیڈک کا کہنا ہے کہ پہلے لوگوں کا ماننا تھا کہ رشی ایک بہتر مہم جو ہیں، لیکن جیسے جیسے ڈیبیٹ آگے بڑھی،ویسے ویسے لِز کے جیتنے کے اعداد وشمار بھی بڑھتے چلے گئے۔
یو گوو کے سروے کے مطابق لزٹراس کو سابق چانسلر رشی سنک پر 24 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔ سروے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ لز ٹراس اس ریس میں رشی سنک کو 19 پوائنٹس سے ہرائیں گی۔
