کیلیفورنیا،19 اگست:
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں دو طیاروں کے درمیان فضائی تصادم میں کئی افراد کی ہلاکت کا اندیشہ ہے۔ سرکاری ترجمان کے مطابق یہ تصادم دو چھوٹے طیاروں کے درمیان ہوا۔ دونوں لینڈنگ کی کوشش کر رہے تھے۔ ترجمان نے کہا کہ ہلاکتوں کے حوالے سے تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔
حادثہ کیلیفورنیا کے شہر واٹسنولے میں پیش آیا۔ ٹویٹر پر پوسٹ کیے گئے ایک سرکاری بیان کے مطابق ریسکیو ٹیمیں واٹسنولے میونسپل ایئرپورٹ پہنچ گئی ہیں۔ حادثہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر تقریباً 2.56 بجے پیش آیا۔
