نیویارک،7 دسمبر :
سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو ایک بڑا قانونی جھٹکا لگا ہے۔ ان کی دو کمپنیوں کو فراڈ کیس میں سزا سنائی گئی تھی۔ مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی کے ذریعہ دائر کیے گئے مقدمے میں ٹرمپ کے دو کارپوریٹ اداروں کو تمام 17 معاملوں میں قصوروار پایا گیا۔
یہ کمپنیاں کرایہ سے پاک اپارٹمنٹس، مہنگی کاروں اور ملازمت کے مراعات پر ذاتی انکم ٹیکس ادا کرنے سے گریز کرتی رہی ہیں۔ ان کمپنیوں کے نام ٹرمپ کارپ اور ٹرمپ پے رول کارپوریشن ہیں۔ حالانکہ ڈونالڈ ٹرمپ پر ذاتی طور پر فرد جرم عائد نہیں کیا گیا ہے۔ اب ان کمپنیوں پر 1.61 ملین ڈالر تک کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔
